چنڈی گڑھ: الیکشن کمیشن نے جموں و کشمیر سمیت 4 ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کو لے کر چار ریاستوں کے چیف سکریٹریوں کو خط لکھا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ایسے افسران جو کہ الیکشن سے متعلق ہوم ڈسٹرکٹ میں تعینات ہیں، 20 اگست سے پہلے ٹرانسفر کر دیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن سے متعلق ہوم ڈسٹرکٹ میں کوئی افسر تعینات نہیں ہونا چاہیے۔ اگر ایسا کوئی افسر ہے تو اس کا 20 اگست سے پہلے تبادلہ کر دیا جائے۔
جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا جلد اعلان!
الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں چاروں ریاستوں کے چیف سکریٹریوں سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ستمبر کے آخر تک جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات (Assembly Elections 2024) کی تاریخوں کا اعلان کر سکتا ہے۔ ہریانہ کے علاوہ جھارکھنڈ، مہاراشٹر اور جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات ہوں گے۔ جس کے لیے الیکشن کمیشن نے افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں سے متعلق ہدایات جاری کر دی ہیں۔
الیکشن کمیشن نے ووٹروں کے بارے میں بھی لی معلومات:
اس سے قبل الیکشن کمیشن نے اسمبلی الیکشن 2024 کی تاریخ کے عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی تھی اور ریاست کے ووٹروں کے بارے میں معلومات لی تھیں۔ سینئر ڈپٹی الیکشن کمشنر نتیش ویاس نے کہا تھا کہ ای سی آئی نے شہری ہاؤسنگ سوسائٹیوں، بلند و بالا عمارتوں اور کچی آبادیوں میں پولنگ اسٹیشن قائم کرنے پر زور دیا۔ ووٹر شناختی کارڈ میں موجود خامیوں کو دور کرنے اور نئے ووٹرز کے ووٹر کارڈ بنانے کا بھی کہا۔
ہریانہ اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں میٹنگوں کا دور جاری ہے:
چیف الیکٹورل آفیسر پنکج اگروال نے کہا کہ ووٹر رجسٹریشن سے متعلق زیر التواء درخواستوں کو مشن موڈ میں انجام دیا جائے گا۔ غلطیوں سے پاک اور اپ ڈیٹ شدہ ووٹر لسٹوں کی بروقت اشاعت کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ضلعی الیکشن افسران ووٹر لسٹ میں نوجوانوں، معذور افراد اور خواتین کے اندراج کے لیے خصوصی آگاہی مہم چلائیں گے۔ اس وقت انتخابات 2024 کے حوالے سے میٹنگوں کا ایک دور جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: