ETV Bharat / bharat

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پرائیویٹ داخلے کے فارمس جاری، ان تین کورسز میں لے سکتے ہیں ایڈمیشن - JMI Private Candidates Admission

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 4, 2024, 11:29 AM IST

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے پرائیویٹ امیدواروں کے داخلے کے لیے فارمس جاری کر دیے ہیں۔ جامعہ کے کنٹرولر دفتر برائے امتحانات کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 15 جولائی ہے۔ پوری تفصیل خبر میں۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پرائیویٹ داخلے کے فارمس جاری
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پرائیویٹ داخلے کے فارمس جاری (ETV Bharat)

حیدرآباد (نیوز ڈیسک): عالمی شہریت یافتہ تعلیمی اداہ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورسز میں پرائیویٹ داخلے لیے فارمس جاری کر دیے ہیں۔ کنٹرولر دفتر برائے امتحانات کی جانب سے جاری کی گئی نوٹس میں فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 15 جولائی بتائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ​​​​​​اس بار پرائیویٹ امیدوار جامعہ کے صرف تین کورسز میں بی اے (آنرز)/ ایم اے عربی، بی اے (آنرز)/ ایم اے فارسی اور بی اے (آنرز)/ ایم اے اکنامکس میں ہی داخلہ لے سکتے ہیں۔

ان کورسز میں داخلہ لینے کے خواہشمند امیدواروں کو درخواست فارم آن لائن موڈ کے ذریعے جمع کرانا ہوگا۔ چونکہ فارم بھرنے اور جمع کرنے کا پروسس تھوڑا پیچیدہ ہے، اس لیے اس کام میں سائبر کیفے کی مدد لی جا سکتی ہے۔ امیدواروں کو امتحانی فارم کی ہارڈ کاپیاں متعلقہ دستاویزات کے ساتھ آن لائن جمع کرانے کے فوراً بعد، کاؤنٹر نمبر-1، دفتر کنٹرولر آف ایگزامینیشن، جے ایم آئی پر بھی جمع کرنے کی ضرورت ہوگی۔ ایسا نہ کرنے کی صورت میں ان کے داخلہ فارم پر غور نہیں کیا جائے گا۔

خواہش مند امیدواروں کو ایک بات خاص طور سے دھیان میں رکھنے کی ضرورت ہے کہ جامعہ کے پرائیویٹ کورسز کے امتحانات میں تقریباً 20 دن کا وقت لگتا ہے اور اس کے لیے انہیں دہلی میں قیام کرنا پڑے گا۔ اس لیے فارم بھرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ جامعہ ملیہ کے پرائیویٹ کورسز کا پورا پروسس مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے پرائیویٹ کورسز سے کافی مختلف ہے۔

نوٹس میں فراہم کی گئی مزید تفصیلات کے مطابق انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگرامز (UG/PG) (پرائیویٹ) کے سیشن 2023-2024 کے سالانہ امتحانات کے لیے آن لائن فارم، تیسرے سال کے طلباء کے لیے اور پہلے اور دوسرے سال (UG/PG) کے سابق پرائیویٹ اور بیکلاگ طلباء کے لیے لنک jmicoe.in w.e.f. 14.06.2024 پر دستیاب ہیں۔ امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ امتحانی فارم کی ہارڈ کاپیاں مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ آن لائن فارم جمع کرانے کے فوراً بعد، کاؤنٹر نمبر 1، دفتر کنٹرولر آف امتحانات پر جمع کریں، ایسا نہ کرنے کی صورت میں ان کے فارم کو امتحانات کے لیے زیر غور نہیں لایا جائے گا۔ آن لائن فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 15.07.2024 ہوگی۔

انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگرامز (UG/PG) (پرائیویٹ) کے سیشن 2023-2024 کے لیے درج ذیل کورسز میں داخلے کا فارم jmicoe.in w.e.f. 14.06.2024 لنک پر دستیاب ہوگا۔

مزید پڑھیں: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ایک سالہ اردو زبان کورس کے لیے درخواستیں مطلوب

حجاب کے بعد اب ممبئی کے کالج میں جینس ٹی شرٹ پر پابندی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.