ETV Bharat / bharat

مہنگائی، بے روزگاری بی جے پی کے منشور سے غائب: راہل - BJP Manifesto

Unemployment Missing From BJP's Manifesto راہل گاندھی نے کہا کہ انڈیا گروپ کا منصوبہ بالکل واضح ہے کہ 30 لاکھ آسامیوں پر بھرتی ہوگی اور ہر پڑھے لکھے نوجوان کو ایک لاکھ روپے کی مستقل ملازمت دی جائے گی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 14, 2024, 8:36 PM IST

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اتوار کو کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے منشور اور وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر سے غائب ہے۔ راہل گاندھی نے آج یہاں ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ بی جے پی کے منشور اور وزیر اعظم کی تقریر سے مہنگائی اور بے روزگاری غائب ہے، انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی لوگوں کی زندگی سے جڑے اہم ترین مسائل پر بات کرنا تک نہیں چاہتی۔

راہل گاندھی نے کہا کہ انڈیا گروپ کا منصوبہ بالکل واضح ہے کہ 30 لاکھ آسامیوں پر بھرتی ہوگی اور ہر پڑھے لکھے نوجوان کو ایک لاکھ روپے کی مستقل ملازمت دی جائے گی۔ اس بار نوجوان مودی کے جال میں نہیں آئیں گے اور کانگریس کے ہاتھ مضبوط کریں گے اور ملک میں ’روزگار انقلاب‘ لائیں گے۔ کانگریس کے میڈیا انچارج جے رام رمیش نے کہا کہ آج بابا صاحب امبیڈکر کا یوم پیدائش ہے۔ بی جے پی واضح طور پر ان کے بنائے ہوئے آئین کو تباہ کرنے کی سازش کر رہی ہے۔ لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لیے وزیراعظم خود اسٹیج سے کچھ اور کہہ رہے ہیں اور اپنے لیڈروں سے کچھ اور کروا رہے ہیں۔

رمیش نے کہا ’’ان کا مقصد صاف ہے – اگر انہیں اس بار موقع ملا تو سب سے بڑا خطرہ بابا صاحب کے آئین کو ہوگا۔‘‘

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.