ETV Bharat / bharat

اکتالیس برس بعد کسی بھارتی وزیراعظم کا آسٹریا دورہ - PM Modi visit to Austria

وزیراعظم نریندر مودی روس اورآسٹریا کے دو روزہ دورے پر جا رہے ہیں۔ جہاں پر وہ روسی صدر پوتن سے مختلف مسائل پر بات کریں گے۔ واضع رہے کہ یہ دورہ کسی بھی بھارتی وزیر اعظم کا 41 سال کے بعد آسٹریا کا دورہ ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 6, 2024, 3:13 PM IST

پی ایم مودی آسٹریا کے دورے پر
پی ایم مودی آسٹریا کے دورے پر (Etv Bharat)

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی جولائی کے دوسرے ہفتے میں روس کا دورہ کرنے والے ہیں۔ ان کا یہ دورہ اس ماہ کی 8 اور 9 تاریخ کو ہوگا توقع ہے کہ مودی روسی صدر پوتن سے مختلف امور پر بات کریں گے۔ روس کے دورے کے بعد پی ایم مودی 9 اور 10 جولائی کو آسٹریا بھی جائیں گے۔ معلومات کے مطابق 41 سال کے بعد یہ کسی بھی بھارتی وزیر اعظم کا آسٹریا کا دورہ ہوگا۔

آپ کو بتا دیں، آسٹریا کے چانسلر نے بھارتی وزیر اعظم کو مدعو کیا تھا جس کو قبول کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ہاں کردی اور اب ان کا یہ تاریخی دورہ ہوگا۔ معلومات دیتے ہوئے خارجہ سکریٹری ونے کواترا نے کہا کہ اس دوران وہ آسٹریا کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس کے بعد وہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدوں کو بڑھانے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی وفد سے بھی بات کریں گے۔

ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو نے 1955 میں آسٹریا کا دورہ کیا تھا۔ جبکہ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی نے 1971 اور 1983 میں اس ملک کے دورے کئے تھے۔ وزارت خارجہ کے سکریٹری اور سفیر پون کپور نے کہا کہ آسٹریا کے ساتھ ہمارے تعلقات اچھے اور مضبوط رہے ہیں۔ اور پی ایم مودی کے دورہ آسٹریا کے بعد امید ہے کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات اور بہتر ہونگے۔

پون کپور نے مذید کہا کہ اس دورے سے ہماری توجہ جدت اور ٹیکنالوجی پر زیادہ ہوگی۔ نومبر 1999 میں، اس وقت کے ہندوستانی صدر کے آر نارائنن آسٹریا پہلا سرکاری دورہ کیا تھا، اس کے بعد 2011 میں سابق صدر پرتیبھا پاٹل نے بھی آسٹریا کا دورہ کیا۔

مودی نے 2014 میں ملک کے وزیر اعظم بننے کے بعد سے آسٹریا کے ساتھ خوشگوار تعلقات برقرار رکھنے کی کوشش کی اور وہ اس میں کامیاب بھی ہوئے ہیں۔ اپنی پہلی میعاد میں، پی ایم مودی نے 2 جون، 2017 کو سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے دوران اس وقت کے آسٹریا کے چانسلر کرسچن کیرن کے ساتھ دو طرفہ ملاقات بھی کی تھی۔

آپ کو بتا دیں کہ آسٹریا نے 1947 میں بھارت کی آزادی کو تسلیم کیا تھا اور اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان 1949 میں سفارتی تعلقات قائم ہوئے۔ بھارت اور آسٹریا کے سفارتی تعلقات بہت اچھے ہیں جو گزشتہ سالوں میں مثبت انداز میں ترقی کر رہے ہیں۔ بھارت اور آسٹریا کے درمیان باہمی تجارت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ آسٹریا بھارت کو مشینری، گاڑیوں کے پرزے اور کیمیکل مہیا کرتا ہے، جب کہ بھارت آسٹریا کو ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل اور کیمیکل برآمد کرتا ہے۔

یہ بات قابل غور ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے دوروں سے سیاسی تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔ دونوں ممالک کے حکام موسمیاتی تبدیلی اور پائیدار ترقی سمیت مختلف عالمی امور پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔ مزید برآں، آسٹریا ہمیشہ سے بھارت میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کی حمایت کرتا چلا آیا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ آنے والے وقت میں دونوں ملکوں کے درمیان بہت سے امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔ جس سے بھارت اور آسٹریا دونوں کو فائدہ ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.