احمد آباد: انڈین کوسٹ گارڈ نے اتوار کو کہا کہ اس نے ایک پاکستانی کشتی سے 600 کروڑ روپے مالیت کی 86 کلو منشیات ضبط کی ہیں اور گجرات کے ساحل سے کشتی پر سوار 14 افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔
میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے ایک سرکاری ریلیز میں کہا کہ بحیرہ عرب میں رات بھر کی کارروائی گجرات کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) اور نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے ساتھ مل کر کی گئی۔
ریلیز میں کہا "رات بھر کی کارروائی میں، انڈین کوسٹ گارڈ نے 28 اپریل 2024 کو سمندر میں خفیہ معلومات پر مبنی اینٹی نارکوٹکس آپریشن کیا۔ جس میں پاکستانی کشتی سے 14 عملے کے ساتھ 600 کروڑ روپے کی تقریباً 86 کلو گرام منشیات ضبط کی گئی۔
کوسٹ گارڈ نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ پاکستانی کشتی سے کس قسم کا نشہ آور مواد برآمد کیا گیا ہے۔ کوسٹ گارڈ کے بحری جہاز اور ہوائی جہاز کو آپریشن کے لیے تعینات کیا گیا تھا، کوسٹ گارڈ جہاز راجرتن کو مشتبہ کشتی کی شناخت کے لیے این سی بی اور اے ٹی ایس کے اہلکاروں کی مدد سے استعمال کیا گیا۔
انڈین کوسٹ گارڈ مزید کہا کہ پاکستانی کشتی کو اس کے 14 رکنی عملے کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا ہے اور اسے مزید تفتیش کے لیے پوربندر لایا جا رہا ہے۔