ETV Bharat / bharat

کیا انڈیا الائنس سرکار بنانے جارہی ہے؟ سلمان خورشید سے خاص بات چیت - Exclusive Interview with Salman Khurshid

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 5, 2024, 7:03 PM IST

Exclusive Interview with Salman Khurshid سابق مرکزی وزیر و کانگریس کے سینئر رہنما سلمان خورشید نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کی۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے سلمان خورشید سے سوال کیا کہ، کیا انڈیا الائنس سرکار بنانے کے موڈ میں ہے؟

کیا انڈیا الائنس سرکار بنانے جارہی ہے؟ سلمان خورشید سے خاص بات چیت
کیا انڈیا الائنس سرکار بنانے جارہی ہے؟ سلمان خورشید سے خاص بات چیت (ETV Bharat)

دہلی: لوک سبھا انتخابات کے نتائج کا اعلان گزشتہ روز ہی کیا گیا ہے ایسے میں جہاں ایک جانب بی جے پی اکثریت حاصل کرنے میں کامیابی نہیں ہو پائی وہیں کانگریس اور اتحادی جماعتوں نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک مضبوط اپوزیشن بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ایسے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ انڈیا الائنس دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی رابطہ قائم کرنے میں مصروف ہیں اور اس بات کی بھی کوششیں جاری ہیں کہ جلد ہی انڈیا الائنس بھی سرکار بنانے کی دعوے داری پیش کر سکتا ہے۔ انہیں تمام سوالات سے متعلق ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے کانگرس کے سینیئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید سے بات کی۔

سلمان خورشید نے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات ضرور ہے کہ ہم نے گزشتہ انتخابات کے مقابلے بہتر نتائج حاصل کیے ہیں لیکن ابھی ہماری منزل ہمیں نہیں مل سکی ہے۔ اسی لیے ہم مسلسل کوشش کرتے رہیں گے اور کامیابی کی راہ میں گامزن رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اس کامیابی میں نہ صرف مسلمانوں کا بلکہ دلت و پچھڑے اور اعلی ذات سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی بھرپور تعاون کیا ہے۔ ایسے میں ہم صرف مسلمانوں کے لیے نہیں ان تمام لوگوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں جنہیں موجودہ سرکار نے پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

کیا اسد الدین اویسی کو انڈیا الائنس میں شامل کرنے کے بات بھی چل رہی ہے؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے واضح طور پر کہاکہ ابھی تک نہ تو اسدالدین اویسی کی جانب سے اور نہ ہی انڈیا الائنس کے رہنماؤں کی جانب سے اس بارے میں کوئی بات کی گئی ہے۔ اس لیے فی الحال اس بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

کیا انڈیا الائنس سرکار بنانے کے موڈ میں ہے؟ اس سوال کے جواب میں سلمان خورشید نے کہا کہ اس سے متعلق آج انڈیا الائنس کا ایک اہم اجلاس شام چھ بجے منعقد ہوگا۔ اس میں ان تمام مدعوں پر فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال انڈیا الائنس کی جانب سے کوئی بھی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے، جو بھی خبریں گردش کر رہی ہیں وہ تمام محض افواہ سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.