ETV Bharat / bharat

'مجبوری میں ساتھ آئے ہوئے لوگ': پی ایم مودی کا انڈیا اتحاد پر نشانہ - PM MODI on INDIA - PM MODI ON INDIA

LOK SABHA ELECTION 2024: وزیر اعظم نریندر مودی نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈیا بلاک کے اندر لڑائی چل رہی ہے جس میں "ایک سینئر لیڈر نے اس وقت تک تشہیری مہم میں حصہ لینے سے انکار کر دیا جب تک کہ انہیں وزیر اعظم کے امیدوار کے طور پر پیش نہیں کیا جاتا۔" وزیر اعظم بہار کے نوادہ میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔

پی ایم مودی کا انڈیا اتحاد پر نشانہ
پی ایم مودی کا انڈیا اتحاد پر نشانہ
author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 7, 2024, 9:46 PM IST

نوادہ/جلپائی گوڑی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد 'انڈیا' پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد اپنا وزیر اعظم امیدوار چننے میں ناکام رہا ہے اور اس کو لے کر ان کے اندر کافی رسہ کشی چل رہی ہے۔ نوادہ، بہار میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے دریافت کیا کہ انڈیا بلاک کے رہنما انتخابی مہم کیوں نہیں چلا رہے ہیں؟"میں تجسس تھا کہ وہ ٹھنڈے کیوں پڑ گئے ہیں۔ مجھے بتایا گیا کہ 'انڈیا' بلاک کی اعلیٰ قیادت میں پچھلے پندرہ دن سے زبردست رسہ کشی چل رہی ہے۔ مجھے بتایا گیا کہ ان کا ایک لیڈر اس بات پر بضد ہے کہ جب تک ان کا نام پی ایم امیدوار کے طور پر نہیں لیا جاتا، وہ ایک بھی انتخابی ریلی میں شرکت نہیں کریں گے۔ ان کی موجودہ حالت یہ ہے۔ وہ اپنے لیڈر کا فیصلہ کرنے کے قابل نہیں ہیں اور آپس میں لڑ رہے ہیں" پی ایم مودی نے کہا۔

انہوں نے 'انڈیا' پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس "ایک متفقہ نقطہ نظر نہیں ہے"۔ "دہلی میں، وہ ایک ساتھ کھڑے ہیں لیکن ان کی ریاستوں میں، وہی لیڈر ایک دوسرے کو گالی دیتے ہیں۔ یہاں بہار میں، اپوزیشن اتحاد ایک امیدوار کو نامزد کرتا ہے اور کوئی دوسرا کسی اور کو نامزد کرتا ہے،" انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ اتحاد ان لوگوں کا ایک گروپ تھا جو مجبوری میں اکٹھا ہوئے ہیں۔ یہ مجبوری میں ساتھ آئے ہوئے لوگ ہیں۔

وہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی میں بدعنوانی کے خلاف 4 جون کے بعد سخت کارروائی کرنے کا عزم ظاہر کیا اور یقین دلایا کہ غریبوں سے لوٹا ہوا پیسہ ان کے پاس واپس جائے گا۔ مودی نے کہا کہ بدعنوانوں نے غریبوں سے جو پیسہ لوٹا ہے اور جو بھی جائیداد اور پیسہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ضبط کیا ہے وہ انہیں (غریبوں) کو واپس کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ’’غریبوں سے لوٹا ہوا پیسہ ان کے پاس جائے گا۔ ای ڈی نے بدعنوانوں سے جو بھی جائیداد اور پیسہ ضبط کیا ہے وہ غریبوں کے پاس جائے گا۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعے ضبط کیے گئے 3000 کروڑ روپے کے اثاثے واپس کیے جائیں گے۔ یہ ’’مودی کی گارنٹی‘‘ ہے۔ ایک طرف مودی گارنٹی دیتا ہے تو انڈیا گروپ گالی دیتا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ وہ سال 2047 تک ہندوستان کو عالمی سطح پر تیسری سب سے بڑی اقتصادی طاقت بنانے کے لیے ساتوں دن 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں اور ہدف کے حصول تک کوششیں جاری رہیں گی۔ مودی نے کہا کہ ’’ایک ترقی یافتہ بھارت کے اپنے خواب کو پورا کرنے کے لیے، میری زندگی کا ہر لمحہ ملک کے لیے وقف ہے۔ میں 2047 کے لیے ساتون دن 24 گھنٹے کام کر رہا ہوں۔

جلپائی گوڑی لوک سبھا سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار جینت کمار رائے کی حمایت میں وجے سنکلپ انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ ’’ہم بدعنوانی کے خاتمے کے لیے لڑ رہے ہیں، لیکن ترنمول کانگریس، بائیں بازو کی جماعتیں اور کانگریس مبینہ طور پر بدعنوانوں کو بچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ‘‘ وزیر اعظم نے دہرایا کہ’’ بدعنوان اور تقسیم کرنے والی طاقتوں کے ساتھ کھیلنے کے لیے یہ تینوں ایک دوسرے کا ساتھ دے رہے ہیں۔ یہ الیکشن 2024 مرکز میں ایک مضبوط اور مستحکم حکومت کے بارے میں ہے۔‘‘

مودی نے جموں و کشمیر پر تبصرے کے لئے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے پر بھی تنقید کی اور کہا کہ جموں و کشمیر ہندوستان کا 'تاج' ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جب کہ قومی جمہوری اتحاد کی حکومت نے آرٹیکل 370 کو ہٹا دیا ہے، انڈیا گروپ اس کی بحالی کے لیے مہم چلا رہا ہے اور ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: مودی کے بہار دورہ کے موقع پر کانگریس کے تین سوال

تیجسوی کا وزیراعظم پر تنقید کہا نوجوانوں کے لیے ہر سال 𝟐 کروڑ نوکریوں کا کیا ہوا؟

مودی جھوٹوں کے سردار: کھڑگے - Kharge On Modi

یو این آئی مع مشمولات

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.