ETV Bharat / bharat

نام کی تختی تنازع کے بعد پردے کا تنازع ختم، اتراکھنڈ میں کانوڑ یاترا کے راستوں پر مسجدوں سے پردے ہٹائے گئے - Kanwar Yatra Controversy End

ہریدوار میں کانوڑ یاترا کے راستوں پر مساجد سے پردے ہٹا دیے گئے ہیں۔ ہریدوار ضلع انتظامیہ نے فوری اثر سے پردے ہٹانے کی ہدایات دی ہیں۔

اتراکھنڈ میں کانوڑ یاترا کے راستوں پر مسجدوں سے پردے ہٹائے گئے
اتراکھنڈ میں کانوڑ یاترا کے راستوں پر مسجدوں سے پردے ہٹائے گئے (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 26, 2024, 5:56 PM IST

Updated : Jul 26, 2024, 10:30 PM IST

ہریدوار: کانوڑ یاترا کے راستوں پر مسجدوں اور درگاہوں کو پردے سے ڈھانپنے کے معاملے پر کارروائی کی گئی ہے۔ ضلع انتظامیہ نے مساجد اور درگاہوں سے پردے ہٹانے کی ہدایات دی ہیں۔ ضلع انتظامیہ کی ہدایات کے بعد ہریدوار ضلع میں مساجد اور درگاہوں سے پردے ہٹا دیے گئے ہیں۔ پولیس نے پردے ہٹانے کا کام کیا ہے۔

نام کی تختی تنازع کے بعد پردے کا تنازع ختم، اتراکھنڈ میں کانوڑ یاترا کے راستوں پر مسجدوں سے پردے ہٹائے گئے (ETV BHARAT)

آپ کو بتاتے چلیں کہ اس بار ساون کا کانوڑ میلہ نام ظاہر کرنے والی تختیوں کے تنازع سے شروع ہوا تھا۔ جس کی وجہ سے ملک بھر میں کھلبلی مچ گئی۔ یوپی، اتراکھنڈ اور ایم پی میں کانوڑیوں کے راستوں پر نام کی تختی کے معاملے پر بھی کارروائی کی گئی۔ جس کے بعد معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا۔ سپریم کورٹ نے اس نیم پلیٹ کیس پر عبوری روک لگا دی۔ جس کے بعد اب اتراکھنڈ کا ایک اور معاملہ سرخیوں میں آ گیا۔ یہ معاملہ کانوڑ یاترا کے راستوں پر پڑنے والی مساجد اور درگاہوں کو پردے سے ڈھانپنے سے متعلق تھا۔

آریہ نگر کے قریب اسلام نگر کی مسجد اور اونچے پل پر بنے مقبرے اور مسجد کو پردوں سے ڈھانپ دیا گیا تھا۔ مقامی لوگ مزارات اور مساجد کو پردے سے ڈھانپنے سے ناخوش تھے۔ اس فیصلے پر لوگوں نے اعتراض جتاتے ہوئے سوال کھڑے کیے تھے۔ اس کے بعد اس فیصلے پر بحث ہونے لگی، جیسے ہی اس معاملے نے طول پکڑ لیا، ہریدوار ضلع انتظامیہ فوراً حرکت میں آگیا اور آج ہریدوار کی ضلع انتظامیہ نے کانوڑ یاترا کے راستوں پر سے پردہ ہٹا دیا۔

جب ای ٹی وی بھارت نے مقا مسلمانوں سے اس معاملے پر بات کی تھی تو ان کا واضح طور پر کہنا تھا کہ اسے آپسی بھائی چارے میں دراڑ ڈالنے کی خاظر کیا گیا ہے اور مقامی مسلمانوں نے اسے ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان ایک طرح کی تفریق سے تعبیر کیا تھا۔ مقامی مسلمانوں کے مطابق اس سے پہلے جب بھی کانوڑ میلہ ہوتا تھا، مسلمان شیو بھکت کانوڑیوں کی خدمت کرتے تھے۔ شیو بھکت کانوڑیوں کا بھی اس سے کوئی لینا دینا نہیں تھا۔ لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ مساجد کو پردے سے ڈھانپ دیا گیا تھا۔

بہت سے لوگوں نے کہا تھا کہ ہندو مسلم اتحاد کے لیے مشہور اس میلے میں ہندوؤں کو مسلمانوں سے کسی قسم کی دشمنی نہیں ہے۔ جب ای ٹی وی بھارت نے حکام سے اس معاملے پر معلومات مانگی تھی تو ہر کوئی اس موضوع پر بات کرنے سے بچ رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Jul 26, 2024, 10:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.