ETV Bharat / bharat

ہریانہ میں گؤرکشکوں نے مسلم مزدور کو پیٹ پیٹ کر کیا ہلاک، گائے کا گوشت کھانے کے شبہ میں قتل، 7 شر پسند گرفتار - Haryana Mob Lynching - HARYANA MOB LYNCHING

ہریانہ کے چرکھی دادری میں مغربی بنگال کے ایک مہاجر مزدور کو گائے کا گوشت کھانے کے شبہ میں قتل کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں 7 شر پسند گؤ رکشکوں کو گرفتار کیا ہے۔

مسلم مزدور کو پیٹ پیٹ کر کیا ہلاک
مسلم مزدور کو پیٹ پیٹ کر کیا ہلاک (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 31, 2024, 3:31 PM IST

چنڈی گڑھ/چرکھی دادری: ملک میں گائے کے نام پر مسلمانوں کے ساتھ جاری زیادتی کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ آئے دن کسی نہ کسی ریاست سے شرپسند گؤ رکشکوں کے ذریعہ مسلمانوں کو زد و کوب کرنے اور قتل کرنے کی خبریں آتی رہتی ہیں۔ تازہ معاملہ ہریانہ کا ہے جہاں ایک مسلم مزدور کو گائے کا گوشت کھانے کے شک میں شرپسند گؤرکشکوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔

پولیس نے ہریانہ کے چرکھی دادری ضلع میں سات شرپسند گؤرکشکوں کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان پر مغربی بنگال کے ایک مہاجر مزدور کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کرنے کا الزام ہے۔ پولیس نے ہفتہ کو یہ جانکاری دی۔ ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق صابر ملک کو 27 اگست کو قتل کیا گیا تھا۔ افسر نے بتایا کہ ملزمین کو شک تھا کہ مقتول نے گائے کا گوشت کھایا ہے۔

ہریانہ میں مہاجر مزدور کا قتل:

گائے کا گوشت کھانے کے شبہ میں ملزمین نے دو مہاجر نوجوانوں کو پلاسٹک کی خالی بوتلیں بیچنے کے بہانے دکان پر بلایا اور پھر ان کی پٹائی کی۔ بدھرا ٹاؤن میں مار پیٹ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔ اس دوران صابر ملک کی موت ہو گئی، ایک اور شخص شدید زخمی ہے۔ پولیس نے پورے معاملے میں سات شرپسندوں کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس نے 7 ملزمان کو گرفتار کیا:

پولیس نے بتایا کہ صابر ملک چرکھی دادری ضلع کے باندرہ گاؤں کے قریب ایک کچی بستی میں رہتا تھا اور روزی روٹی کے لیے کوڑا کرکٹ جمع کرتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ 7 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمین کے خلاف انڈین جسٹس کوڈ (بی این ایس) کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.