ETV Bharat / bharat

وائناڈ یا رائے بریلی لوک سبھا سیٹ، راہل گاندھی کشمکش میں - Wayanad Or Rae Bareli

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 12, 2024, 4:32 PM IST

لوک سبھا انتخابات 2024 میں راہل گاندھی نے وائناڈ اور رائے بریلی دونوں پارلیمانی حلقوں سے تین لاکھ سے زائد مارجن سے جیت درج کی ہے۔ رائے بریلی گاندھی خاندان کی روایتی نشست ہے جبکہ وائناڈ ایک ایسی سیٹ ہے جہاں کے لوگوں نے راہل گاندھی پر اس وقت اعتماد کیا تھا جب وہ اپنی روایتی سیٹ امیٹھی بھی ہار گئے تھے۔ اس وجہ سے اب راہل گاندھی اس کشمکش میں مبتلا ہیں کہ وہ ان دونوں سیٹوں میں سے کس کو منتخب کریں گے۔

In Dilemma On Whether To Retain Wayanad Or Rae Bareli
وائناڈ یا رائے بریلی لوک سبھا سیٹ، راہل گاندھی کشمکش میں (Etv Bharat)

حیدرآباد: حال ہی میں ختم ہونے والے لوک سبھا عام انتخابات 2024 میں رواہل گاندھی نے کیرالہ کے وائناڈ اور اترپردیش کے رائے بریلی لوک سبھا سیٹوں سے بھاری مارجن سے جیت درج کی ہے۔ لیکن اب وہ اس کشمکش میں مبتلا ہیں کہ وہ ان دونوں سیٹوں میں سے کس سیٹ کو برقرار رکھیں۔

کانگریس کے سابق صدر نے یہ بھی واضح کردیا کہ وہ جو بھی فیصلہ کریں گے اس سے ان کے دونوں حلقے کے لوگ خوش ہوں گے۔ اس کے علاوہ انہوں نے عام انتخابات میں انہیں مسلسل دوسری میعاد کے لیے منتخب کرنے پر وائناڈ کے باشندوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

لوک سبھا سیٹ جیتنے کے بعد راہل گاندھی پہلی مرتبہ کیرالہ پہنچے تھے جہاں انھوں نے ایک جلسہ عام میں کہا کہ "مجھے امید ہے کہ آپ سے جلد ملاقات ہو گی۔ میرے سامنے ایک کشمکش یہ ہے کہ مجھے وایناڈ کا ایم پی رہنا چاہیے یا رائے بریلی کا۔ مجھے امید ہے کہ وائناڈ اور رائے بریلی دونوں ہی میرے فیصلے سے خوش ہوں گے۔

واضح رہےکہ یہ ایک آئینی مینڈیٹ ہے جو نتائج کی تاریخ سے دو ہفتوں کے اندر اندر ایک سیٹ کو برقرار رکھنے کے لیے مل جائے گا۔ اگر جیتنے والا دونوں نشستوں میں سے کوئی بھی خالی کرنے میں ناکام رہتا ہے تو دونوں نشستوں سے نااہل قرار دینے کا بھی انتظام ہے۔

اس دوارن راہل گاندھی نے وزیر اعظم پر طنز کرتے ہوئےکہا کہ انہیں بھگوان کی طرف سے کوئی ہدایت نہیں ملتی ہے کہ انھیں کیا کرنے کی ضرورت ہے۔لیکن وزیر اعظم کو ایسے ہدایت ملتی ہے۔ اسی وجہ سے بھگوان نے وزیر اعظم کو ملک کے بڑے ہوائی اڈوں اور پاور پلانٹس کو اڈانی کے حوالے کرنے کی ہدایت کی ہے۔ لیکن میں ایک انسان ہوں اور میرا بھگوان ملک کے غریب لوگ ہیں۔ اس لیے، میرے لیے یہ آسان ہے۔ میں صرف لوگوں سے بات کرتا ہوں، اور وہ مجھے بتاتے ہیں کہ مجھے کیا کرنا ہے۔

لوک سبھا الیکشن 2024 کے بارے میں راہل نے کہا کہ یہ جنگ بھارت کے آئین کو بچانے کے لیے تھی اور اس لڑائی میں نفرت اور تکبر کو محبت، پیار اور عاجزی سے شکست ہوئی ہے۔ راہل نے مزید کہا کہ مودی کو اب اپنا رویہ بدلنا ہو گا کیونکہ بھارتی عوام نے انہیں واضح پیغام بھیجا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

راہل گاندھی کو لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر منتخب کرنے کی قرار داد منظور

راہل گاندھی رائے بریلی اور وائناڈ میں سے کون سی سیٹ چھوڑیں گے؟ کیا پرینکا گاندھی لڑیں گی الیکشن؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.