ETV Bharat / bharat

جنگی طیارہ راجستھان میں گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ، کورٹ آف انکوائری کا حکم - Fighter Plane Crashes In Rajasthan - FIGHTER PLANE CRASHES IN RAJASTHAN

فضائیہ کا جنگی طیارہ مگ 29 راجستھان کے بارمیر ضلع کے ناگنا تھانہ حلقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ ضلع کلکٹر اور ایس پی نے حادثے کی تصدیق کی ہے۔ اس واقعے میں پائلٹ محفوظ ہے۔ IAF MiG 29 Crashed

جنگی طیارہ راجستھان میں گر کر تباہ
جنگی طیارہ راجستھان میں گر کر تباہ (ETV Bharat Rajasthan)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 3, 2024, 7:12 AM IST

جنگی طیارہ راجستھان میں گر کر تباہ (ETV Bharat Rajasthan)

باڑمیر: ضلع کے ناگنا تھانہ علاقے میں پیر کی رات فضائیہ کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی۔ طیارہ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس انتظامیہ اور فضائیہ کے اہلکار موقعے پہنچے۔ بتایا جا رہا ہے کہ طیارہ معمول کی مشق کے دوران گر کر تباہ ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ڈسٹرکٹ کلکٹر اور ایس پی نے طیارے گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔

طیارے میں بھڑک اٹھی آگ

ضلع کلکٹر نشانت جین اور ایس پی نریندر سنگھ مینا جائے حادثہ پر پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے تصدیق کی کہ ایک لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوا ہے۔ جانکاری کے مطابق، ایک جنگی جہاز ناگنا تھانہ حلقے کے باندرا پنچایت کے الانو کی دھانی کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ گرنے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آس پاس کے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ مقامی لوگوں نے اس حادثہ کی اطلاع پولیس اور انتظامیہ کو دی۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس انتظامیہ اور فضائیہ کے اہلکار موقع پہنچے اور جائے وقوع کا معائنہ کیا۔

معمول کی مشق

مقامی پنچایت سمیتی کے رکن ہیمنت راجپوروہت نے بتایا کہ فضائیہ کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ طیارے نے معمول کی مشق کے لیے اڑان بھرا تھا۔ اس دوران طیارہ اچانک گر کر تباہ ہو گیا۔ یہ حادثہ ناگانہ تھانہ علاقہ کے باندرہ گاؤں کے مضافات میں پیش آیا۔ حادثے میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جمشید پور میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ کی تلاش جاری

برازیل میں مسافربردار طیارہ حادثے کا شکار، 62 افراد ہلاک - Brazil Plane crash

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.