ETV Bharat / bharat

حج 2024: ہوائی جہاز کے کرایہ میں بھاری کمی - Hajj 2024

حج کمیٹی آف انڈیا نے حج 2024 کے لیے احمد آباد، لکھنئو، دہلی، کو لکتہ اور کوچین سمیت کئی ایمبارکیشن پوائنٹ سے ہوائی جہاز کرایہ میں زبردست کمی کا آج اعلان کیا ہے۔

حج 2024
حج 2024
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 14, 2024, 7:24 PM IST

نئی دہلی: حج کمیٹی آف انڈیا نے حج 2024 کے لیے احمد آباد، لکھنئو، دہلی، کو لکتہ اور کوچین سمیت کئی ایمبارکیشن پوائنٹ سے ہوائی جہاز کرایہ میں زبردست کمی کا آج اعلان کیا ہے۔ حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی (آئی۔ آر۔ ایس) نے بتایا کہ امسال احمد آباد کے حجاج کرام گزشتہ سال کے مقابلے میں 45000 ہزار سے کم، ناگپور کے حجاج کرام 30000 ہزار سے کم، لکھنؤ کے حجاج 26000 ہزار سے کم، کوچین اور کنور کے حجاج 22000 ہزار سے کم، کو لکتہ کے حجاج 21000 ہزار سے کم، دہلی کے حجاج 20000 ہزار سے کم اور چنئی کے حاجی 6000 ہزار سے کم رقم میں سفر حج کریں گے۔

یاد رہے حج 2023 میں ہوائی جہاز کرایہ اوسطً 1,25000 تھا جبکہ حج 2024 میں کم ہو کر اوسطً 123000 ہوا ہے۔ ڈاکٹر آفاقی نے مزید بتایا کہ ہندوستان سے عازمین حج کی پہلی فلائٹ 9 مئی کو مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوگی۔ ہمارے امسال بیشتر حجاج کرام سعودی ائیر لائنز، ائیر انڈیا، فلائی ناس، اسپائی جیٹ اور فلائی ڈیل سے سفر کریں گے۔ ڈاکٹر آفاقی نے بتایاکہ مجموعی خرچ میں امسال سب سے کفایتی اور سستا حج بالترتیب دہلی، ممبئی، احمد آباد اور حیدر آباد کے عازمین کے لیے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے مزید بتایا کہ ہندوستانی عازمین حج کے لیے یہ بہت بڑی خوشخبری ہے کہ بہت سی ریاستوں کے حجاج گزشتہ سال کے مقابلے امسال حکومتِ ہند خصوصاً مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور محترمہ اسمرتی زبین ایرانی صاحبہ کی ذاتی دلچسپی اور محنت کے باعث امسال کم خرچہ پر فریضہ حج ادا کرسکیں گے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.