ETV Bharat / bharat

ہیمنت سورین تیسری مرتبہ جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ بنے - Hemant Soren Oath

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 4, 2024, 3:39 PM IST

Updated : Jul 4, 2024, 4:58 PM IST

گزشتہ روز جے ایم ایم لیڈر چمپائی سورین نے جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور اس کے فورا بعد ہیمنت سورین نے گورنر سے ملاقات کرکے ریاست میں حکومت سازی کا دعویٰ بھی پیش کردیا تھا۔

Hemant Soren to take oath as Jharkhand Chief Minister at 5 pm today
ہیمنت سورین آج ہی وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے (Etv Bharat)

رانچی: جھارکھنڈ میں ایک بار پھر ہیمنت کی حکومت بننے جا رہی ہے۔ ہیمنت سورین جمعرات کی شام تقریباً پانچ بجے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ یہ حلف برداری تقریب راج بھون کے برسا پویلین میں ایک سادہ تقریب میں منعقد کی گئی۔ جہاں گورنر ہیمنت سورین کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ ہیمنت سورین نے تنہا حلف لیا، اس تقریب میں پارٹی کے بہت سے لوگوں نے شرکت کی۔

ہیمنت سورین کی اہلیہ کلپنا سورین نے ایکس پر لکھا کہ بالآخر جمہوریت جیت گئی۔ 31 جنوری 2024 سے شروع ہونے والی ناانصافی کو اب حقیقی معنوں میں انصاف ملنا شروع ہو گیا ہے۔ جئے جھارکھنڈ۔

اس سے قبل بدھ کی دیر شام انڈیا اتحاد کے لیڈروں اور ایم ایل ایز نے چمپائی سورین کی رہائش گاہ پر ایک میٹنگ کے دوران ہیمنت سورین کو جے ایم ایم لیجسلیچر پارٹی لیڈر کے طور پر منتخب کرنے کا متفقہ طور پر فیصلہ کیا تھا۔ اس کے بعد ہی سی ایم چمپائی سورین اور ہیمنت سورین ایک ہی کار میں راج بھون کے لیے روانہ ہوگئے۔

قابل ذکر ہے کہ ہیمنت سورین کو تقریباً پانچ ماہ کے بعد 28 جون کو جیل سے رہا کیا گیا، جب ہائی کورٹ نے انہیں مبینہ زمین گھوٹالے سے منسلک منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت دے دی تھی۔ انہوں نے 31 جنوری کو اپنی گرفتاری سے کچھ دیر قبل وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ان کی جگہ پارٹی کے سینئر لیڈر چمپائی سورین نے 2 فروری کو چیف منسٹر کے طور پر حلف لیا۔

گورنر کو اپنا استعفیٰ پیش کرنے کے بعد راج بھون کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چمپائی سورین نے کہا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ گورنر کو اپنی مرضی سے پیش کیا ہے اور چیف منسٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ہیمنت سورین کی قیادت میں انڈیا اتحاد مضبوط ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ چمپائی سورین کا استعفیٰ، ہیمنت سورین ہوں گے دوبارہ وزیراعلیٰ

Last Updated : Jul 4, 2024, 4:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.