ETV Bharat / bharat

ہاتھرس بھگدڑ: یوگی نے فرار بابا کو گرفتار کرنے اور ریٹائرڈ جج سے جانچ کرانے کا حکم دیا - Hathras Stampede

ہاتھرس میں سی ایم یوگی نے مفرور بابا کو گرفتار کرنے اور معاملے کا ریٹائرڈ جج سے جانچ کرانے کا حکم دیا ہے۔ وہیں اس معاملے میں پولیس انتظامیہ نے بھی رپورٹ درج کر لی ہے۔ اس تعلق سے درج ایف آئی آر میں آرگنائزر چیف سیوادار دیو پرکاش مادھوکر اور اس کے ساتھیوں کا نام شامل کیا گیا ہے مگر ملزمین میں بھولے بابا کا نام شامل نہیں ہے۔

ہاتھرس ستسنگ حادثہ معاملے میں ایف آئی آر درج ، بابا کا نام شامل نہیں ہیں
ہاتھرس ستسنگ حادثہ معاملے میں ایف آئی آر درج ، بابا کا نام شامل نہیں ہیں (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 3, 2024, 11:41 AM IST

Updated : Jul 3, 2024, 3:55 PM IST

ہاتھرس: آج اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ہاتھرس پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے بھگدڑ والی جگہ پر صورت حال کا جائزہ لیا۔ اس دوران ہاتھرس ستسنگ بھگدڑ معاملے میں اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ڈی جی پی کو فرار بھولے بابا کو تلاش کر کے گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ ڈی جی پی، سی ایس اور دیگر افسران کل رات سے ہاتھرس میں موجود تھے۔ ہاتھرس میں وزیراعلیٰ متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔ سرکٹ ہاؤس میں انتظامیہ کے افسران سے اپڈیٹس لینے کے بعد سی ایم یوگی براہ راست اسپتال پہنچے اور زخمیوں سے ملاقات کی۔

سی ایم یوگی کا ہاتھرس دورہ
سی ایم یوگی کا ہاتھرس دورہ (ETV Bharat)

سازش ہے یا حادثہ، ریٹائرڈ جج کریں گے جانچ

سی ایم یوگی نے جائے حادثہ کا معائنہ کرنے اور زخمیوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں 121 کی موت ہو گئی ہے۔ اس میں اتر پردیش کے ساتھ ساتھ ہریانہ، راجستھان اور مدھیہ پردیش کے لوگ بھی شامل ہیں۔ یوپی میں ہاتھرس، بدایوں، کاس گنج، علی گڑھ، ایٹا، آگرہ، فیروز آباد، متھرا، لکھیر پور کھیری سمیت 16 اضلاع کے لوگ حادثے کا شکار ہو گئے ہیں۔ 6 مرنے والوں کا تعلق دیگر اضلاع سے ہے۔ سی ایم یوگی نے کہا کہ عینی شاہدین نے انہیں بتایا کہ یہ حادثہ پروگرام کے بعد ہوا جب خواتین کا ایک گروپ بابا کو چھونے اور ان کا آشیرواد لینے کے لیے آگے آیا۔ اس دوران سیواداروں نے انہیں دھکا دیا، جس سے حادثہ پیش آیا۔ واقعہ کی جانچ لیے اے ڈی جی آگرہ کی قیادت میں ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے۔ ٹیم کو واقعے کی تہہ تک پہنچنے ہدایت دی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ یوگی نے کہا کہ اگر یہ حادثہ ہے تو اس کی وجہ کیا تھی اور اگر یہ سازش ہے تو اس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے؟ اس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ ذمہ داروں کو سخت ترین سزا دی جائے گی۔ ایسی تقریبات کے لیے ایس او پی بنایا جائے گا۔ اسی کے ساتھ انہوں نے اس واقعے کی تحقیقات ریٹائرڈ جج سے کرانے کا اعلان بھی کیا۔

ہاتھرس جانے سے پہلے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے چیف سکریٹری منوج کمار سنگھ سے فون پر بات کی اور پورے واقعہ کی جانکاری لی۔ انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر حکومت کے دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی اور تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلیٰ نے ڈی جی پی سے مفرور بھولے بابا کی تلاش کرنے اور گرفتار کرنے کی ہدایت دی ہے۔

واضح رہے کہ سکندرراؤ میں مغل گڑھی اور پھولرائی کے درمیان نارائن ہری بھولے بابا کے ستسنگ کے دوران منگل کو بھگدڑ مچ گئی۔ اب تک انتظامیہ نے حادثے میں 121 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ تاہم دیگر ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تعداد 150 سے زیادہ ہے۔ ست سنگ کے دوران بھگدڑ میں زخمی ہونے والے افراد ہاتھرس اور ایٹا کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

وہیں، ستسنگ بھگدڑ معاملے میں انتظامیہ نے پہلی ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ اس معاملے میں آرگنائزر چیف سیوادار دیو پرکاش مدھوکر، نیو کالونی داماد پورہ ٹاؤن کے رہنے والے اور تھانہ سکندر راؤ ہاتھرس اور اسسٹنٹ سیواداروں کو نامزد کیا گیا ہے۔ اس میں بھولے بابا کا نام ایف آئی آر میں نہیں ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق منتظمین نے تقریباً 80 ہزار لوگوں کے اجتماع کی اجازت طلب کی تھی، جب کہ مذکورہ پروگرام میں ڈھائی لاکھ سے زائد عقیدت مندوں کی آمد کے باعث حالات بے قابو ہو گئے۔

جی ٹی روڈ پر ٹریفک جام ہو گئی۔ اس دوران مرکزی کردار سورج پال عرف بھولے بابا بیان کے بعد اپنی گاڑی میں پنڈال سے روانہ ہونے لگے۔ دریں اثنا عقیدت مند ان کا آشیرواد لینے اور ان کے پیر چھونے کے لیے جمع ہو گئے۔ اسی دوران بھگدڑ مچ گئی، سر جھکا کر بیٹھے ہوئے عقیدت مند لوگوں کے پیروں تلے دب کر کچلنے لگے اور اس کے بعد چیخ و پکارشروع ہو گئی۔

مزید پڑھیں: ہاتھرس ستسنگ حادثہ میں مہلوکین کی تعداد 121 تک پہنچی، انتظامیہ نے 116 مہلوکین کی فہرست اور ہیلپ لائن نمبر جاری کیا

ایف آئی آر کے مطابق جی ٹی روڈ کی دوسری جانب کھیتوں میں پانی اور کیچڑ کے بیچ دوڑتے ہجوم کو آرگنائزنگ کمیٹی اور نوکروں نے لاٹھیوں کی مدد سے زبردستی روکا۔ اس کی وجہ سے بھیڑ کا دباؤ اور بڑھ گیا اور بھگدڑ میں خواتین، بچے اور مرد کچلے گئے۔ بھگدڑ میں زخمی ہونے سے خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔ اس دوران موقعے پر موجود پولیس اور عوام نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔

Last Updated : Jul 3, 2024, 3:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.