ETV Bharat / bharat

کانگریس سے ٹکٹ ملتے ہی دیویانشو بدھی راجہ مفرور قرار - Loksabha Election 2024

ہریانہ کے کرنال سے کانگریس امیدوار بنائے جانے کے بعد دیویانشو بدھی راجہ کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ بغیر اجازت پنچکولہ کے کئی چوراہوں پر سائن بورڈ اور فلیکس لگانے کے پرانے معاملے میں پنچکولہ کی عدالت نے انہیں بھگوڑا قرار دے دیا ہے، جہاں دیویانشو بدھی راجہ نے پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ میں اپیل کی۔

کانگریس سے ٹکٹ ملتے ہی دیویانشو بدھی راجہ مفرور قرار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 28, 2024, 7:40 AM IST

پنچکولہ: لوک سبھا انتخابات کی سرگرمیاں جوش و خروش پر ہیں۔ بی جے پی اور کانگریس سمیت تمام سیاسی جماعتیں جیت کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہیں۔ کچھ دن قبل کانگریس نے ہریانہ کے لیے کانگریس امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی۔ اس میں کانگریس نے دیویانشو بدھی راجہ کو کرنال سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔

بی جے پی نے پہلے ہی ہریانہ کے سابق وزیر اعلی منوہر لال کھٹر کو کرنال لوک سبھا سیٹ سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ لیکن اس دوران دیویانشو بدھی راجہ کے خلاف پنچکولہ پولیس اسٹیشن میں درج ایک پرانے کیس میں عدالت نے انہیں مفرور قرار دیا ہے۔

معلومات کے مطابق پنچکولہ ڈسٹرکٹ کورٹ نے ملزم دیویانشو بدھی راجہ کو عدالت میں حاضر نہ ہونے پر مفرور قرار دیا ہے۔ غور طلب ہو کہ عدالت نے ملزم دیویانشو بدھی راجہ کے کل اثاثوں کی فہرست عدالت میں جمع کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔ لیکن ملزم یا اس کے وکیل کی جانب سے ابھی تک جائیداد کی فہرست عدالت میں داخل نہیں کی گئی۔

اس حوالے سے کیس کے تفتیشی افسر سے سوالات بھی کیے گئے ہیں۔ جیسے ہی یہ خبر بریک ہوئی، کانگریس کے امیدوار دیویانشو بدھی راجہ نے کیس پر روک لگانے کے لیے پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ انہوں نے اپنے وکیل کے ذریعے عدالت میں درخواست دائر کی ہے جس پر عدالت نے سماعت کے لیے 6 جولائی 2024 کی تاریخ مقرر کی ہے۔

واضح رہے کہ پنچکولہ پولیس اسٹیشن میں درج ایک پرانے معاملے کے ملزم دیویانشو بدھی راجہ کو 20 اپریل 2024 کو عدالت میں پیش ہونا تھا۔ لیکن وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ اس معاملے میں دیویانشو بدھی راجہ نے کہا کہ سیاسی دباؤ کی وجہ سے ان کے خلاف یہ کارروائی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہریانہ: سی ایم کھٹر کا مدرسوں اور گروکلوں کو سرکاری مدد دینے کا اعلان

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ہریانہ میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کی حکومت میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کی وجہ سے احتجاج کیا تھا۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے بغیر اجازت پنچکولہ کے کئی چوراہوں پر سائن بورڈ اور فلیکس لگائے تھے۔ اب اسی معاملے میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.