ETV Bharat / bharat

ہلدوانی تشدد: مشتبہ ملزم عبدالملک اور اس کے بیٹے کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری - ہلدوانی تشدد

ہلدوانی تشدد کے مشتبہ ملزم عبدالملک اور اس کے بیٹے عبدالمعید کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ عبدالملک کے نیپال یا دوسرے ممالک فرار ہونے کا خدشہ ہے۔ ایسے میں پولیس نے سرحدی چوکیوں اور تھانوں کو الرٹ بھیج دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی تشدد کے معاملے میں پانچ شرپسندوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 16, 2024, 11:38 AM IST

ہلدوانی: بنبھول پورہ تشدد کیس کے مشتبہ ملزم عبدالملک کے بیرون ملک فرار ہونے کا خدشہ ہے۔ اس کے پیش نظر نینیتال پولیس نے عبدالملک اور ان کے بیٹے عبدالمعید کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی نینیتال پولیس نے آج مزید پانچ شرپسندوں کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی گرفتار افراد کی تعداد 42 ہوگئی ہے۔

  • ہلدوانی تشدد کیس میں 42 شرپسند گرفتار:

نینیتال کے ایس ایس پی پرہلاد نارائن مینا نے کہا کہ پولیس نے بنبھول پورہ تشدد کیس میں اب تک 42 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ آج بھی کارروائی کرتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار کئے گئے پانچ مشتبہ ملزمین بنبھول پورہ تھانہ علاقہ کے رہنے والے ہیں۔ جنہیں ویڈیو اور سی سی ٹی وی فوٹیج میں آتش زنی کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ جس کے بعد ان مشتبہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

  • عبدالملک اور عبدالمعید کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری:

ہلدوانی تشدد کے مشتبہ ملزم عبدالملک اور اس کے بیٹے عبدالمعید کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ عبدالملک اور معید کی تلاش کے لیے پولیس ٹیم تشکیل دے کر دہلی روانہ کر دی گئی ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ ملک عرب ممالک میں موجود اپنے رشتہ داروں کے پاس پناہ لے سکتا ہے۔

اس کے علاوہ خدشہ ہے کہ عبدالملک نیپال فرار ہو سکتا ہے۔ اس لیے نینیتال پولیس عبدالملک کی تلاش میں لگاتار چھاپے مار رہی ہے۔ اب پولیس نے اس کے بیرون ملک روابط کی بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ عبدالملک کا رشتہ دار عرب ملک میں ہے۔

  • نیپال فرار ہونے کے خوف سے سرحد پر چوکسی:

عبدالملک کے نیپال فرار ہونے کا بھی شبہ ہے۔ اس کے پیش نظر پولیس نے تمام سرحدی تھانوں اور بھارت سے منسلک چوکیوں کو الرٹ بھیج دیا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس عبدالملک کے خاندان کے بینک اکاؤنٹ اور آن لائن لین دین کی تفصیلات کی بھی چھان بین کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.