ETV Bharat / bharat

حج سویدھا ایپ کے ان فیچرز سے ملے گی عازمین حج کو مدد - عازمین حج

features of Hajj Suvidha app حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر لیاقت علی آفاقی نے بتایا کہ حج سویدھا ایپ کے ذریعے حجاج کرام کو سعودی عرب میں پیش آنے والی تمام پریشانیوں کے نپٹارے کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔ ہمارا مقصد حاجیوں کو بہتر سہولیات مہیا کرانا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 5, 2024, 4:14 PM IST

Updated : Mar 5, 2024, 4:42 PM IST

حج سویدھا ایپ کے ان فیچرز سے ملے گی عازمین حج کو مدد

دہلی: عازمین کی یہ شکایت رہتی ہے کہ بھارت سے ان کی مدد کے لیے سعودی عرب میں گئے خادم الحجاج ملتے ہی نہیں ہیں اس پریشانی کو دیکھتے ہوئے حج سویدھا ایپ میں تمام عازمین کو ان کے لیے منتخب خادم الحجاج سے رابطہ کرنے کے لیے تمام معلوماتفراہم کی جائے گی ساتھ ہی ان لی لوکیشن بھی اس ایپ میں دیکھی جا سکے گی تاکہ عازمین با آسانی ان سے رابطہ کر سکیں۔ یوں تو حج کا نام ہی پریشانی اٹھانا ہے لیکن یہ پریشانیاں اگر غیر ضروری ہوں تو انہیں ختم کیا جانا لازم ہو جاتا ہے اسی مقصد کے ساتھ گذشتہ روز وزیر برائے اقلیتی امور اسمرتی زوبن ایرانی نے حاجیوں کے اس سفر مقدس کو مزید آسام بنانے کے لیے حج سویدھا ایپ لانچ کیا ہے اس ایپ کو ڈیزائن کرنے کے لیے تقریبا 25 ہزار عازمین سے ان کے مشورے لینے کے بعد تیار کیا گیا ہے۔

اسی ضمن میں مزید جانکاری حاصل کرنے کے لیے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر لیاقت علی آفاقی سے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ اس ایپ کے ذریعے حجاج کرام کو سعودی عرب میں پیش آنے والی تمام پریشانیوں کے نپٹارے کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔ ہمارا مقصد حاجیوں کو بہتر سہولیات مہیا کرانا ہے۔ لیاقت علی آفاقی نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حاجیوں کو پہلے اپنے دستاویزات اپنے ساتھ لیکر گھومنا پڑھتا تھا جس کے سبب دستاویزات کے کھونے کا خدشہ رہتا تھا لیکن اب حاجیوں کو اس کے لیے پریشان نہیں ہونا پڑے گا۔ حج سویدھا ایپ میں تمام دستاویزات حاجی فیڈ کر سکتے ہیں جس کے بعد انہیں جگہ جگہ اپنے دستاویزات لیکر جانا نہیں پڑے گا۔

ایسا اکثر دیکھا گیا ہے کہ حاجی آب زم زم کے لیے کافی پریشان رہتے ہیں وہ اس تذبذب کا شکار رہتے ہیں کہ انہیں گویا آب زم زم خود سعودی ایئر پورٹ پر ملے گا یا انہیں خود سے لیکر جانا ہوگا لیکن اب اس پریشانی کو دور کر لیا گیا تمام عازمین کو اب بھارت میں ہی آب زم زم مہیا کرانے کی ذمہ داری حج کمیٹی آف انڈیا کی ہوگی۔ وہیں عازمین کی یہ شکایت رہتی ہے کہ بھارت سے ان کی مدد کے لیے سعودی عرب میں گئے خادم الحجاج ملتے ہی نہیں ہیں اس پریشانی کو دیکھتے ہوئے حج سویدھا ایپ میں تمام عازمین کو ان کے لیے منتخب خادم الحجاج سے رابطہ کرنے کے لیے تمام معلوماتفراہم کی جائے گی ساتھ ہی ان لی لوکیشن بھی اس ایپ میں دیکھی جا سکے گی تاکہ عازمین با آسانی ان سے رابطہ کر سکیں۔

Last Updated : Mar 5, 2024, 4:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.