ETV Bharat / bharat

جموں وکشمیر میں عسکریت پسندانہ حملوں کی حکومت کو وضاحت کرنا چاہیے: سچن پائلٹ - Kathua terror attack - KATHUA TERROR ATTACK

جموں و کشمیر کے مختلف مقامات گذشتہ تین دنوں کے دوران عسکریت پسندوں کے حملوں میں چھ عسکریت پسند جبکہ چھ فوجی جوان ہلاک ہوئے ہیں اور ایک عام شہری سمیت سات فوجی جوان زخمی ہوئے ہیں۔

Congress leader Sachin Pilot
Congress leader Sachin Pilot (Etv bharat)
author img

By ANI

Published : Jul 9, 2024, 4:43 PM IST

Updated : Jul 9, 2024, 4:48 PM IST

ٹونک: کانگریس لیڈر سچن پائلٹ نے منگل کو کٹھوعہ عسکریت پسندانہ حملے کی مذمت کی جس میں فوج کے پانچ جوانوں کی جان گئی اور جموں و کشمیر میں ہونے والے عسکریت پسندانہ حملوں پر مرکزی حکومت سے وضاحت طلب کی۔ سچن پائلٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "عسکریت پسندانہ حملے مسلسل بڑھ رہے ہیں... حکومت کا دعویٰ ہے کہ جموں و کشمیر میں حالات معمول پر ہیں، لیکن اگر ہمارے فوجی عسکریت پسندانہ حملوں میں اپنی جانیں گنوا رہے ہیں، تو حکومت کو اس کی وضاحت کرنی ہوگی"۔

جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں 8 جولائی کو عسکریت پسندوں کے گھات لگا کر کیے گئے حملے میں فوج کے پانچ جوان ہلاک اور کچھ زخمی ہو گئے تھے۔ دریں اثناء حملے کے بعد جموں سری نگر قومی شاہراہ پر سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ حملے کے بعد سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف)، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)، اور جموں و کشمیر پولیس کے اہلکاروں کو ادھم پور میں قومی شاہراہ پر تعینات کیا گیا ہے۔

یہ اقدام اس وقت اٹھایا گیا جب منگل کی صبح امرناتھ یاترا کے یاتریوں کا 11 واں کھیپ ادھم پور سے گزرا۔ سیکورٹی فورسز کی جانب سے زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ 9 جون سے ریاسی، کٹھوعہ اور ڈوڈہ میں چار مقامات پر عسکریت پسندوں کے حملے ہوئے ہیں جن میں نو یاتری اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ایک جوان مارا گیا تھا۔ جبکہ ایک شہری اور کم از کم سات سیکورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

قبل ازیں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جموں و کشمیر میں سیکورٹی کے منظر نامے پر ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی اور تمام سیکورٹی ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ "مشن موڈ میں کام کریں اور مربوط انداز میں فوری ردعمل کو یقینی بنائیں"۔

قبل ازیں گذشتہ روز کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں لیڈر آف اپوزیشن راہل گاندھی نے جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں عسکریت پسندوں کے ساتھ تصادم میں پانچ فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں راہل گاندھی نے کہا کہ ان حملوں کا حل کھوکھلی تقریروں اور جھوٹے وعدوں سے نہیں بلکہ مضبوط کارروائی سے نکلے گا۔ راہل نے ایکس پر لکھا کہ جموں و کشمیر کے کٹھوعہ میں بھارتی فوج کی گاڑی پر عسکریت پسندانہ حملے کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ مادر وطن کے لیے عظیم قربانی دینے والے شہداء کو دلی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، میں سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

Last Updated : Jul 9, 2024, 4:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.