ETV Bharat / bharat

اننت ناگ کے قاضی گنڈ میں سڑک حادثہ کے دوران لڑکی کی موت - Anantnag Road Accident

Anantnag Accident: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے قاضی گنڈ علاقے میں سڑک حادثے میں ایک لڑکی کی جان چلی گئی۔ یہ حادثہ جمعہ کی شام اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے راستے جا رہی تھی۔ پولیس نے اس معاملہ میں تفتیش شروع کر دی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 16, 2024, 10:48 AM IST

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے قاضی گنڈ علاقے میں جمعہ کی شام سڑک حادثے میں ایک لڑکی کی جان چلی گئی۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک راہ چلتی لڑکی کو تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی اور وہ لڑکی موقعے پر ہی فوت ہو گئی۔ لڑکی کی شناخت مہک جان دختر عبدالرشید خان ساکن کیلم دیوسر کولگام کے طور پر ہوئی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ لڑکی اپنے راستے پر جا رہی تھی کی تیز رفتار گاڑی نے اس لڑکی کو ٹکّر مار دی جس کے نتیجے میں مہک جان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس حادثہ کی جانکاری مقامی لوگوں نے فورآٓ پولس کو دیدی تھی اور پھرپولیس نے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے آگے تفتیش شروع کر دی ہے۔

دریں اثنا جمعہ کی شام جنوبی کشمیر کے مختلف مقامات پر کئی سڑک حادثات پیش آئے جس میں تین افراد کی موقعے پر ہی جان چلی گئی۔ ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقہ میں بھی ایک کار حادثہ کا شکار ہوئی جس میں ایک نوجوان کی موت جبکہ دیگر دو افراد زخمی ہوگئے۔ اس کے علاوہ شوپیاں میں ایک موٹر سائیکل سوار اس وقت ہلاک ہوگیا جب وہ ایک ٹرک سے ٹکراگیا۔

مزید پڑھیں: کشتواڑ میں دلدوز سڑک حادثہ، ایک ہی کنبے کے چار افراد جاں بحق

ممبئی: ایسٹرن ایکسپریس وے پرہیوی وہیکل کی وجہ سے حادثہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.