ممبئی: گھاٹ کوپر ہورڈنگ حادثہ معاملے میں آئی پی ایس قیصر خالد کو معطل کیا گیا (ETV Bharat Urdu) ممبئی: گھاٹ کوپر ہورڈنگ حادثہ معاملے میں سینیئر آئی پی ایس افسر قیصر خالد کو حکومت مہارشٹر نے معطل کر دیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ قیصر خالد کی بیوی سمانا کی کمپنی میں شریک پارٹنر ارشد خان کے کھاتے میں ہورڈنگ کمپنی، ایگو میڈیا سے ساڑھے چھیالیس لاکھ روپیے منتقل کیے گئے تھے۔ یہ پیسے دس الگ الگ بینک کھاتوں میں ٹرانسفر کیے گئے تھے۔ یہ بات اس معاملے کی تفتیش کرنے والی ایس آئی ٹی کی جانچ میں سامنے آئی ہے۔اس واردات کے بعد ڈائریکٹر جنرل آف پولیس مہاراشٹر اسٹیٹ ممبئی کی طرف سے حکومت کو ایک رپورٹ پیش کی گئی تھی جس میں 13 مئی کو گرنے والی اس غیر قانونی ہورڈنگ کی منظوری میں بے قاعدگیوں اور انتظامی کوتاہیوں کا واضح طور پر ذکر کیا گیا ہے۔
ممبئی: گھاٹ کوپر ہورڈنگ حادثہ معاملے میں آئی پی ایس قیصر خالد کو معطل کیا گیا (ETV BHARAT) مہاراشٹر کی حکومت نے قیصر خالد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کہا کہ، قیصر خالد نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی ہورڈنگ کی اجازت دی تھی اور اُسکے بعد اُنکے قریبی کے بینک کھاتے میں ساڑھے چھیالیس لاکھ روپیے بھی ملزم کمپنی سے لئے گئے۔اس دوران وہ کوئی دوسری ملازمت، کاروبار، یا پیشہ نہیں کر سکتے۔ حکومتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جس مدت کے دوران یہ حکم نافذ رہے گا قیصر خالد کا ہیڈکوارٹر ممبئی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کا دفتر ہوگا۔ وہ ممبئی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کی اجازت کے بغیر ہیڈ کوارٹر نہیں چھوڑیں گے۔ معطلی کے دوران خالد کو کوئی نجی نوکری قبول کرنے یا کوئی اور تجارت یا کاروبار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس شرط کی خلاف ورزی کرنے پر اُنکے خلاف کارروائی کی جائیگی۔
واضح رہے، ایس آئی ٹی کی رپورٹ میں قیصر خالد کی بیوی کی کمپنی سے متعلق انکشافات کے بعد مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ و وزیرداخلہ دیویندر فڑنویس پر قیصر خالد کو معطل کرنے کا دباؤ تھا۔
یہ بھی پڑھیں: