ETV Bharat / bharat

منی پور میں پھر تشدد بھڑک اٹھا، ڈرون حملے میں دو افراد ہلاک، متعدد زخمی - Fresh Violence in Manipur - FRESH VIOLENCE IN MANIPUR

منی پور میں ایک بار پھر تشدد ہوا ہے۔ امپھال ویسٹ کے ایک گاؤں پر مبینہ طور پر کوکی عسکریت پسندوں نے حملہ کیا، جس میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ منی پور پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ حملے میں تکنیکی مہارت کے حامل اعلیٰ تربیت یافتہ پیشہ ور افراد کے کردار کو رد نہیں کیا جا سکتا۔

Fresh Violence in Manipur
منی پور میں پھر تشدد (Photo: ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 2, 2024, 7:21 AM IST

امپھال: منی پور میں اتوار کو تشدد میں دو لوگوں کی موت ہو گئی، جب کہ کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ ریاستی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ کوکی عسکریت پسندوں نے اتوار کو کوتروک گاؤں میں لوگوں پر حملہ کیا۔ کوکی عسکریت پسندوں نے ڈرون بم، آر پی جی راکٹ، اور بہت سے جدید ترین ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ اس حملے میں ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاستی حکومت نے صورت حال پر قابو پانے اور امپھال ویسٹ کے کوتاروک گاؤں پر حملے میں ملوث افراد کو سزا دینے کے لیے فوری کارروائی کی ہے۔

دریں اثنا منی پور پولیس نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ مبینہ کوکی عسکریت پسندوں نے امپھال ویسٹ کے کوتاروک حملے میں ہائی ٹیک ڈرون کا استعمال کیا۔ جب کہ ڈرون بم عموماً عام جنگوں میں استعمال ہوتے ہیں۔ سیکورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف دھماکہ خیز مواد کی تعیناتی کے لیے ڈرون کے استعمال کا یہ ایک بڑا واقعہ ہے۔

پولیس نے کہا کہ اس حملے میں تکنیکی ماہرین اور اعلیٰ تربیت یافتہ پیشہ ور افراد کے ملوث ہونے کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ حکام صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ پولیس کسی بھی ہنگامی صورت حال کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ مرنے والوں میں سے ایک جس کی شناخت نگنگبم سوربالا (31 سال) کے طور پر ہوئی ہے، حملے میں چلائی گئی گولی کی وجہ سے ہلاک ہو گیا، جب کہ اس کی آٹھ سالہ بیٹی کے ہاتھ میں چوٹیں آئی ہیں۔ اس کے علاوہ اس حملے میں دو پولیس اہلکار اور تین شہری زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

راہل گاندھی نے منی پورکا دورہ کرکے متاثرین سے ملاقات کی

وزیراعظم مودی منی پور کا بھی دورہ کرلیتے تو اچھا ہوتا: جے رام رمیش

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.