ETV Bharat / bharat

ہلدوانی تشدد میں مطلوبہ ایاز سمیت چار مشتبہ ملزمین گرفتار - ملزمین گرفتار

ہلدوانی بنبھول پورہ تشدد کے بعد پولیس شرپسندوں کی شناخت کر رہی ہے اور انہیں گرفتار کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے ایاز احمد سمیت چار مشتبہ شرپسندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 23, 2024, 11:24 AM IST

ہلدوانی: 8 فروری کو ہلدوانی کے بنبھول پورہ میں ہوئے تشدد میں پولیس نے ایاز احمد سمیت چار مشتبہ شرپسندوں کو گرفتار کیا ہے۔ تشدد کے مشتبہ اہم ملزم عبدالملک سمیت تین شرپسندوں کی تلاش تاحال جاری ہے۔ ہلدوانی پولیس اب تک 78 شرپسندوں کو سلاخوں کے پیچھے ڈال چکی ہے۔ ایس ایس پی پرہلاد نارائن مینا نے بتایا کہ مفرور ایاز احمد ولد حافظ شکیل ساکن وارڈ نمبر 26 کو تشدد کے 15ویں دن گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے ایاز کے خلاف بھی جائیداد کو قرق کرنے کی کارروائی کی ہے۔

اس کے علاوہ پولیس نے تھانہ بنبھول پورہ میں آتشزنی اور تشدد بھڑکانے کے مشتبہ ملزم محمد سمیر ولد چاند ساکنہ وارڈ نمبر 31، وارڈ نمبر 32 کے رہائشی جاوید قریشی اور محمد فیروز ولد احمد ساکنہ کو گرفتار کیا ہے۔ محمدی چوک میں میونسپل کارپوریشن نے تشدد کا مقدمہ درج کر کے رضا کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایس پی پرہلاد نارائن مینا نے بتایا کہ مطلوب عبدالملک، عبدالمعید اور رئیس عرف دتو کے خلاف چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ایس ایس پی نے کہا کہ پولیس نے پہلے ہی تقریباً 5000 نامعلوم شرپسندوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ سی سی ٹی وی ویڈیوز اور تصاویر کی بنیاد پر تشدد کے دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ تشدد میں کئی خواتین بھی ملوث تھیں جن کی تلاش جاری ہے۔ خواتین کی گرفتاری کے لیے ٹیم بھی تعینات کر دی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بنبھول پورہ میں 8 فروری کو ہوئے تشدد میں شرپسندوں نے پتھراؤ اور آتش زنی کی تھی۔ جس میں 300 سے زائد افراد زخمی ہوئے جب کہ آتشزدگی اور تشدد میں 8 کروڑ روپے سے زائد کی سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچا۔ پولیس اور شرپسندوں کے درمیان فائرنگ میں پانچ افراد کی جان بھی چلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.