ETV Bharat / bharat

ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان کے گود میں نومولود کو اٹھائے ہوئی تصویر پوسٹ کی - Sania Mirza - SANIA MIRZA

بھارت کی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان مرزا ملک کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے۔ اذہان کی گود میں ایک نومولود ہے۔

ثانیہ مرزا اور اذہان ملک
ثانیہ مرزا اور اذہان ملک (Instagram)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 5, 2024, 7:10 PM IST

حیدرآباد: ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہیں اور اپنی ذاتی زندگی سے متعلق اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے مداح بھی اُن کی پوسٹ کا بے صبری سے انتظار کرتے رہتے ہیں۔

اس مرتبہ حیدرآبادی گرل نے اپنے انسٹاگرام کے آفیشل اکاؤنٹ سے کئی خوبصورت اور دلچسپ تصاویر پوسٹ کی ہیں۔ ایک تصویر میں ان کے بیٹے اذہان مرزا ملک نے نومولود کو اٹھایا ہوا ہے۔

ٹینس اسٹار کی یہ تصویر کے سامنے آتے ہی چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔ اندازے لگائے جانے لگے اور غور کیا جانے لگا کہ اذہان ملک کی گود میں نومولود آخر کون ہے؟

پتہ چلا کہ ثانیہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر پرانی ہیں اور ان کے بیٹے اذہان ملک کی تصویر میں جو نومولود ہے وہ خالہ انعم مرزا کی بیٹی دعا ہے اور یہ تصویر اس کی پیدائش کے موقع پر لی گئی تھی۔

واضح رہے دعا مرزا ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی و کانگریس لیڈر محمد اظہر الدین کے بیٹے اسد کی بیٹی اور ان کی پوتی ہیں۔

ثانیہ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے طلاق کے بعد حیدرآباد اور دبئی میں اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ معیاری وقت گزار رہی ہیں۔ وہ فی الحال اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ مختلف مقامات پر نظر آجاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.