حیدرآباد: وائناڈ سے کانگریس کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی کے بیگ پر فلسطین لکھا ہوا ہے جس کی کافی چرچا ہو رہی ہے۔ وہ پیر کو اس بیگ کے ساتھ پارلیمنٹ پہنچی تھیں۔ جہاں ایک طرف ملک میں مخالفت ہو رہی ہے تو دوسری طرف پڑوسی ملک پاکستان تعریفوں کے پل باندھ رہا ہے۔ پاکستان کے سابق وزیر فواد حسن چوہدری نے سوشل میڈیا ایکس پر اس ضمن میں ایک پوسٹ کی ہے جو وائرل ہو رہی ہے۔
What else could we expect from a granddaughter of a towering freedom fighter like Jawaharlal Nehru? Priyanka Gandhi has stood tall amidst pigmies, such shame that to date, no Pakistani member of Parliament has demonstrated such courage.#ThankYou pic.twitter.com/vV3jfOXLQq
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 16, 2024
پرینکا گاندھی کی تعریف:
فواد چوہدری نے ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جواہر لال نہرو جیسے عظیم مجاہد آزادی کی پوتی سے ہم اور کیا امید رکھ سکتے ہیں؟ پرینکا گاندھی نے اپنا تسلط قائم کیا ہے، یہ شرمناک ہے کہ آج تک کسی پاکستانی رکن پارلیمنٹ نے ایسی جرات نہیں دکھائی۔
فلسطین لکھا ہوا بیگ لے کر پارلیمنٹ پہنچی پرینکا:
پیر کو پارلیمنٹ کی کارروائی کے دوران پرینکا گاندھی ایک بیگ لے کر آئی تھیں جس پر فلسطین لکھا ہوا تھا۔ اس سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ فلسطین کی حمایت میں ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ پرینکا گاندھی غزہ پر اسرائیل کی کارروائی کو لے کر وقتاً فوقتاً بیان دیتی رہتی ہیں۔ جس تھیلے کی تصویر سامنے آئی ہے اس میں تربوز جیسی علامتیں تھیں جو کہ یکجہتی کی علامت سمجھی جاتی ہیں۔ فلسطین کے رہائشی اپنی یکجہتی کے اظہار کے لیے تربوز کی تصویر کا استعمال کرتے ہیں۔
फर्क साफ है! pic.twitter.com/RpuYtZ4drG
— Sambit Patra (@sambitswaraj) December 16, 2024
بھارتیہ جنتا پارٹی نے تنقید کی:
اسی دوران بی جے پی نے اس معاملے پر پرینکا کو نشانہ بنایا ہے۔ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سمبیت پاترا نے کہا کہ گاندھی خاندان ہمیشہ خوشامد کی تھیلی اٹھائے ہوئے ہے۔ اس وجہ سے انہیں ہر الیکشن میں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس سے قبل پرینکا گاندھی نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو پر بھی تنقید کی تھی۔
The merciless bombing of Gaza continues with even more savagery than before the truce. Food supplies are scarce, medical facilities have been destroyed and basic amenities have been shut down. 16,000 innocent civilians have been killed, including almost 10,000 children, more than…
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) December 7, 2023
پرینکا گاندھی نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مخالفت کی:
اس سے قبل کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے ایکس پر ایک پوسٹ کرکے سوال کیا تھا کہ پورے فلسطین کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ فلسطینیوں کو ہماری آنکھوں کے سامنے بے رحمی سے موت کے گھاٹ اتارا جا رہا ہے۔ انھوں نے سوال کیا تھا، کہاں ہے ہماری انسانیت؟ بین الاقوامی برادری کے ایک رکن کے طور پر بھارت کا یہ فرض ہے کہ وہ صحیح کی حمایت کرے اور ہمیں جلد از جلد جنگ بندی کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔
What the international community has allowed in Gaza will go down in history not only as a great shame for the whole of humanity, but as a turning point for the human race.
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) February 22, 2024
Being blind to genocide as it is carried out with impunity, turning our backs to the merciless slaughter…
پرینکا گاندھی نے ایک اور پوسٹ کیا تھا جس میں انھوں نے، غزہ کی پٹی میں اسرائیلی کارروائیوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس نسل کشی نے خوفناک نظیر قائم کی ہے اور یہ انسانی تاریخ میں ایک شرمناک واقعہ کے طور پر یاد کی جائے گی۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں کانگریس رکن پارلیمنٹ نے غزہ کے اسپتالوں پر بمباری کے واقعات اور غزہ میں ڈاکٹروں کے خلاف مبینہ تشدد کے واقعات کا حوالہ دیا۔ پرینکا گاندھی نے اسرائیل میں جابر حکومت کو فنڈنگ اور اسلحہ فراہم کرنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: