ETV Bharat / bharat

بنگال کے سابق وزیر اعلیٰ بدھا دیب بھٹاچاریہ کا انتقال - BUDDHADEB BHATTACHARJEE PASSES AWAY

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 8, 2024, 10:52 AM IST

Updated : Aug 8, 2024, 11:19 AM IST

بنگال کے سابق وزیر اعلیٰ بدھا دیب بھٹاچاریہ کبنگال کے سابق وزیر اعلیٰ بدھا دیب بھٹاچاریہ کا انتقال کر گئے ہیں۔ آج صبح بنگال کے سابق وزیر اعلی بدھ دیب بھٹاچاریہ کے بیٹے سچیتن بھٹاچاریہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی۔ وہ طویل عرصے سے سانس کی شدید تکلیف میں مبتلا تھے۔

بنگال کے سابق وزیر اعلیٰ بدھا دیب بھٹاچاریہ کا انتقال
بنگال کے سابق وزیر اعلیٰ بدھا دیب بھٹاچاریہ کا انتقال (File Photo)

کولکاتا: مغربی بنگال کے سابق وزیر اعلیٰ اور سی پی ایم سنئیر رہنما بدھادیب بھٹاچاریہ کا جمعرات کی صبح علالت کے بعد کولکاتا میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 80 سال تھی۔ بنگال میں بائیں محاذ کے 34 سالہ دور حکومت میں بھٹاچاریہ سی پی ایم کے دوسرے اور آخری وزیر اعلیٰ تھے۔ وہ 2000 سے 2011 تک مسلسل 11 سال اس عہدے پر رہے۔

بدھا دیب بھٹاچاریہ کو مختلف بیماریوں کی وجہ سے 29 جولائی 2023 کو علی پور، کولکاتا کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کا نمونیا کا علاج چل رہا تھا اور اسے وینٹیلیشن پر رکھا گیا تھا۔

بیماری کی وجہ سے سابق وزیراعلیٰ بدھا دیب بھٹاچاریہ گذشتہ چند برسوں سے عملی طور پر گھر تک محدود تھے۔ آج صبح انہوں نے آخری سانس لی۔ا انتقال کر گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انہیں گزشتہ سال نمونیا میں مبتلا ہونے کے بعد لائف سپورٹ پر رکھنا پڑا تھا۔ بھٹاچاریہ پولٹ بیورو کے سابق رکن بھی تھے، جو سی پی ایم کی اعلیٰ ترین فیصلہ ساز ادارہ ہے۔ وہ 2000 سے 2011 تک بنگال کے وزیر اعلیٰ رہے۔ اس اعلیٰ عہدے پر جیوتی باسو کی جگہ لی گئی۔

بدھا دیب بھٹاچاریہ نے 2011 کے اسمبلی انتخابات میں سی پی ایم کی قیادت کی لیکن اس انتخابات میں سی پی آئی ایم اور حلیف جماعتوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ممتا بنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس نے تاریخی جیت درج کی۔

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ایکس ہینڈل پر لکھا کہ سابق وزیراعلیٰ بدھا دیب بھٹاچاریہ کی موت کی خبر سن کر صدمہ پہنچا ہے۔ان کے گھر والوں سے ہمدردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق وزیرا علیٰ بدھا دیب بھٹاچاریہ کی طبیعت خراب ، اسپتال میں داخل

دوسری طرف مغربی بنگال سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سکریٹری محمد سلیم ،لفٹ فرنٹ کے چئیرمین بمان باسو سمیت دیگر رہنماوں نے سابق وزیراعلیٰ کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی۔

اس کے علاوہ مغربی بنگال کے اپوزیشن لیڈر سویندو ادھیکاری نے ٹویٹ کیا، 'ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے میری تعزیت۔ میری دعا ہے کہ ان کی روح کو سکون ملے۔

Last Updated : Aug 8, 2024, 11:19 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.