ETV Bharat / bharat

لوک سبھا انتخابات 2024 کےلئے بی جے پی کی پہلی فہرست جاری، مودی تیسری بار وارنسی سے کریں گے مقابلہ - لوک سبھا انتخابات 2024

First list of BJP for Lok Sabha 2024 released دہلی: لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے بی جے پی نے آج سھم 195 میدواروں پر مشتمل اپنی پہلی فہرست جاری کردی۔ پہلی فہرست میں پی ایم مودی کے علاوہ 34 وزراء کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 2, 2024, 6:34 PM IST

Updated : Mar 2, 2024, 8:07 PM IST

حیدرآباد: بی جے پی آئندہ لوک سبھا انتخابات میں 370 سیٹیں جیتنے کے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے آج انتخابات کی تاریخوں کے اعلان سے قبل ہی 195 امیدواروں پر مشتمل پہلی فہرست کا اعلان کردیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی وارانسی سے تیسری بار الیکشن لڑیں گے۔ وہیں پہلی فہرست میں 34 وزراء اور دو سابق وزرائے اعلیٰ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ پہلی فہرست میں 28 خواتین، 50 سال سے کم عمر کے 47 لیڈر اور او بی سی برادری کے 57 اراکین بھی شامل ہیں۔ آج جاری کی گئی بی جے پی کی پہلی فہرست میں 195 امیدواروں میں سے سب سے زیادہ 51 کا تعلق ریاست اتر پردیش سے ہے جبکہ 20 کا تعلق مغربی بنگال سے اور پانچ کا دہلی سے ہے۔

وہیں وزیر داخلہ امت شاہ، جنہیں دوبارہ گجرات کے گاندھی نگر سے میدان میں اتارا گیا ہے اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ لکھنؤ سے الیکشن لڑیں گے اور اسمرتی ایرانی امیٹھی سے لڑیں گی، جہاں انہوں نے 2019 میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے خلاف جیت حاصل کی تھی۔ دہلی سے پراوین کھنڈیلوال، منوج تیواری اور سشما سوراج کی بیٹی بانسوری سوراج امیدواروں میں شامل ہیں۔ وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ، جو پہلے راجیہ سبھا سے منتخب ہوئے تھے، گجرات کے پوربندر سے الیکشن لڑیں گے۔ ترواننت پورم میں ایک دلچسپ مقابلہ دیکھنے کی امید ہے کیونکہ راجیہ سبھا کے ایک اور رکن اور وزیر راجیو چندر شیکھر کو اس سیٹ سے اتارا کیا گیا ہے، جو کانگریس کے ششی تھرور سے مقابلہ کریں گے۔ دیگر مرکزی وزراء کے علاوہ راجیہ سبھا کے رکن جیوتی رادتیہ سندھیا مدھیہ پردیش کے گنا سے انتخاب لڑیں گے۔ راجیہ سبھا کے رکن بھوپیندر یادو الور سے میدان میں اترے ہیں اور کرن رجیجو اروناچل ویسٹ سے الیکشن لڑیں گے۔ شیوراج سنگھ چوہان، جنہیں گزشتہ سال اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شاندار جیت کے باوجود مدھیہ پردیش کا وزیر اعلیٰ نہیں بنایا گیا تھا، وہ ودیشہ سے لوک سبھا انتخابات میں حصہ لیں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی اپنی روایتی سیٹ وارانسی سے الیکشن لڑیں گے۔ اس کے علاوہ امیدواروں میں لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور 34 مرکزی اور ریاستی وزراء شامل ہیں۔ ریاست وار فہرست میں اتر پردیش سے 51، مغربی بنگال سے 26، مدھیہ پردیش سے 24، گجرات سے 15، راجستھان سے 15، کیرالہ سے 12، تلنگانہ سے 9، آسام سے 11، جھارکھنڈ سے 11، چھتیس گڑھ سے 11، دہلی سے 5، جموں سے 5، کشمیر کی دو، اتراکھنڈ کی تین اور گوا، انڈمان اور دمن کی ایک ایک سیٹ کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2024, 8:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.