ETV Bharat / bharat

بی جے پی کے تیجسوی سوریا کے خلاف مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کے لیے مقدمہ درج - FIR against Tejasvi Surya

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 26, 2024, 9:20 PM IST

الیکشن کمیشن نے جمعہ کو کہا کہ بی جے پی ایم پی اور بنگلور ساؤتھ کے امیدوار تیجسوی سوریا کے خلاف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو پوسٹ کرنے اور مذہب کی بنیاد پر ووٹ مانگنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Tejasvi Surya
تیجسوی سوریا

بنگلورو: کرناٹک میں لوک سبھا الیکشن کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کے دن الیکشن کمیشن نے بی جے پی ایم پی اور بنگلور ساؤتھ کے امیدوار تیجسوی سوریا کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ تیجسوی پر ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مبینہ طور پر ایک ویڈیو پوسٹ کرنے اور مذہب کی بنیاد پر ووٹ مانگنے کا الزام ہے۔

انتخابی میدان میں تیجسوی کا مقابلہ کرناٹک کے وزیر ٹرانسپورٹ راملنگا ریڈی کی بیٹی کانگریس امیدوار سومیا ریڈی سے ہے۔ کرناٹک کے چیف الیکٹورل آفیسر نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ تیجسوی سوریا، ایم پی اور بنگلورو ساؤتھ کے امیدوار کے خلاف 25 اپریل کو جے نگر پولیس اسٹیشن میں ایکس ہینڈل پر ایک ویڈیو پوسٹ کرنے اور مذہب کی بنیاد پر ووٹ مانگنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ جمعہ کو دوسرے مرحلے میں جنوبی ریاست میں 14 لوک سبھا حلقوں میں پولنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی اور شام 6 بجے ختم ہوگئی۔ آج جن 14 حلقوں میں پولنگ ہوئی ان میں سب سے زیادہ 74.87 فیصد ٹرن آؤٹ منڈیا میں ریکارڈ کیا گیا۔ سب سے کم بنگلور سنٹرل میں 48.61 فیصد رہا۔

واضح رہے کہ کانگریس کرناٹک کے تمام 14 سیٹوں پر مقابلہ کر رہی ہے جبکہ بی جے پی نے 11 سیٹوں اپنے پر امیدوار کھڑے کیے ہیں اور اس کی اتحادی پارٹنر جے ڈی (ایس)، جو گزشتہ سال ستمبر میں (این ڈی اے) میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس میں شامل ہوئی تھی، تین سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.