ETV Bharat / bharat

الیکٹورل بانڈ اب تک کا سب سے بڑا گھوٹالہ: اکھلیش یادو

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 15, 2024, 5:24 PM IST

Akhilesh Yadav on Electoral Bond: لکھنؤ واقع سماج وادی پارٹی کے دفتر میں پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے پریس کانفرنس کر کے الیکٹورل بانڈ پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹورل بانڈ آج تک کا سپریم گھوٹالہ ہے۔

Akhilesh Yadav on Electoral Bond
الیکٹورل بانڈ اب تک کا سب سے بڑا گھوٹالہ: اکھلیش یادو
الیکٹورل بانڈ اب تک کا سب سے بڑا گھوٹالہ: اکھلیش یادو

لکھنؤ: سپریم کورٹ کے حکم نامے پر الیکشن کمیشن آف انڈیا نے الیکٹورل بانڈ کو اپنے ویب سائٹ پر اپلوڈ کیا، جس کے بعد حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں کا سخت رد عمل سامنے آرہا ہے۔ لکھنؤ واقع سماج وادی پارٹی کے دفتر میں پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے پریس کانفرنس کر کے الیکٹورل بانڈ پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹورل بانڈ آج تک کا سپریم گھوٹالہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے الیکٹورل بانڈ کو عوام کے درمیان رکھا ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ جو بی جے پی اپنی پاک دامنی کا اعلان کرتی تھی، اس نے الیکٹورل بانڈ سے کتنا بڑا گھوٹالہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ کمپنیوں نے جتنے رقم کا بانڈ خریدا ہے، اس سے ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ ہوتا، بونس دیتی، نئی ملازمتوں میں اضافہ ہوتا لیکن بی جے پی نے بانڈ کے ذریعے سب ختم کردیا ہے۔ یہ پارٹی کو چندہ نہیں ہے بلکہ وصولی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکٹورل بانڈ کے ذریعے پرائیویٹ کمپنیوں نے بی جے پی کو کتنا بڑا رقم دیا ہے تاکہ ای ڈی، سی بی ائی اور دیگر کمپنیوں سے راحت ملے۔ انہوں نے کووڈ کی ٹیکہ بنانے والی کمپنی سیرم انسٹیٹیوٹ کا نام لیے بغیر ہی سخت تنقید کا کیا اور کہا کہ کووڈ کی دوا بنانے والی ایک کمپنی سے 5 سو کروڑ الیکٹورل بانڈ لیا، اس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ دوا کس لیے بنوایا گیا تھا اور کس لیے بھارت کی عوام کو لگوایا گیا۔ اسی لیے ہم نے کووڈ ٹیکہ نہیں لگوایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹورل بونڈ کی وجہ سے نوجوانوں کو نوکریاں نہیں مل رہی ہیں، مہنگائی بڑھ رہی ہے اور بانڈ نہ دینے والوں کو پریشان کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکٹورل بانڈ کی خبروں اور ہیڈ لائن کو دبانے کے لیے الیکشن کمیشن نے تاریخ کے اعلان کا فیصلہ لے لیا اور اسی کے پیش نظر سی اے اے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی اے کا نوٹیفکیشن ایسے وقت میں جاری ہوا جب رمضان کا پاک مہینہ شروع ہوا ہے۔ بھارت کی روایت تہذیب اور ثقافت ہے کہ کسی بھی مذہبی تہوار میں خلل نہیں ڈلتے ہیں۔ اس کے باوجود بی جے پی نے جان بوجھ کر رمضان کی ابتدا کے وقت ہی سی اے اے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سی اے اے نوٹیفکیشن کے بعد سے کئی سماجی کارکنان نظر بند کیے گئے ہیں، اس پر انہوں نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اپنے ووٹ بینک کے لیے ایسا کر رہی ہے تاکہ اکثریتی طبقہ کو خوش کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے سوشل میڈیا پر تمام چیزیں سامنے آرہی ہیں، امید ہے کہ ابھی اور بھی راز فاش ہوں گے جو الیکٹورل بانڈ کی ذریعے کیا کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.