ETV Bharat / bharat

پی ایم مودی کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کرنے والے کامیڈین شیام رنگیلا کا پرچہ نامزدگی مسترد - Shyam Rangeel Nomination

وارانسی لوک سبھا سیٹ سے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے والے شیام رنگیلا کا پرچہ نامزدگی مسترد کر دیا گیا ہے۔ شیام رنگیلا منگل کو کئی رکاوٹوں کے بعد اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرانے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

Comedian Shyam Rangeela's Poll Nomination Rejected
کامیڈین شیام رنگیلا کا پرچہ نامزدگی مسترد (Source: Affidavit.eci.gov.in)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 15, 2024, 8:56 PM IST

وارانسی: پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے کے ایک دن بعد کامیڈین شیام رنگیلا کا وارانسی لوک سبھا حلقہ سے آزاد امیدوار کے طور پر پرچہ نامزدگی مسترد کر دیا گیا۔الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ویب سائٹ پر ظاہر کیا گیا ہے کہ ان کی نامزدگی مسترد کر دی گئی ہے۔ تاہم ویب سائٹ پر مسترد کرنے کی وجوہات کا حوالہ نہیں دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے آواز کی نقل کرنے والے شیام رنگیلا منگل کو وارانسی لوک سبھا سیٹ سے آزاد امیدوار کے طور پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے میں کامیاب رہے تھے۔ لیکن پرچہ نامزدگی مسترد ہونے پر کہا کہ وہ دل شکستہ ہیں، لیکن ان کا حوصلہ برقرار ہے، مجھے بتایا گیا کہ میں نے حلف نہیں اٹھایا، میں نے ان سے کہا کہ آپ نے مجھے اجازت نہیں دی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس بارے میں کچھ نہیں جانتے۔ مجھے اپنے طور پر انتظام کرنا چاہئے تھا۔

رنگیلا نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ مجھے وارانسی سے لڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ دل ضرور ٹوٹا ہے، لیکن ہمت نہیں ٹوٹی ہے۔ آپ سب کے تعاون کا شکریہ۔"

اس سے قبل منگل کو رنگیلا نے نامزدگی فارم داخل کرنے کی اجازت ملنے کے بعد لوگوں اور اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کی نیک خواہشات اور حمایت نے مجھے تقویت بخشی اور آج پرچہ نامزدگی ہو گئی۔

رنگیلا نے منگل کو اپنا نامزدگی فارم جمع کرانے کے بعد ایکس پر کیے گئے ایک ویڈیو پوسٹ میں کہا کہ تمام دستاویزات، طریقہ کار کو مکمل کرنے اور دیگر رکاوٹوں پر قابو پانے کے بعد اب ہم وارانسی کے لوگوں کے لیے ایک آپشن بننے کے راستے پر ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ بس مزید دو تین دن انتظار کریں، انتخابی نشان آنے دیں، اس کے بعد ہم آپ کے تعاون سے پوری طاقت سے لڑیں گے۔

اس سے قبل رنگیلا نے الیکشن کمیشن سے مداخلت کی درخواست کی تھی جب انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں نامزدگی فارم حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، کیونکہ حکام ان کے لیے مشکل بنا رہے ہیں۔ وارانسی میں پولنگ کے ساتویں اور آخری مرحلے میں یکم جون کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.