ETV Bharat / bharat

ایناڈو گولڈن جوبلی: سماجی ذمہ داری کی علامت اور قدرتی آفات کے وقت ایک نجات دہندہ - Eenadu Golden Jubilee

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 10, 2024, 11:11 AM IST

تلگو روزنامہ ’ایناڈو‘ 10 اگست 2024 کو اپنے 50 سال مکمل کرنے جا رہا ہے۔ اخبار نہ صرف معلومات کو لوگوں کی دہلیز تک پہنچانے میں پیش پیش رہا ہے بلکہ قدرتی آفات کے دوران ضرورت مندوں اور مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کرنے میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ گروپ کے صدر راموجی راؤ کی قیادت میں ایناڈو نے ایک بہتر سماج کی تعمیر کے لیے تحریکوں تقویت بخشی اور اپنی سماجی ذمہ داری کو بھی پورا کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

حیدرآباد : اخبار کو صرف خبر پہنچانے والے کردار تک محدود نہیں ہونا چاہیے، بلکہ اسے تحریک کے خلا کو بھی پر کرنا چاہیے، آفات کے مواقعوں پر لوگوں کی میں مدد کرنا چاہیے اور ضرورت پڑنے پر قیادت کا فرض بھی ادا کرنا چاہئے۔ یہ ایناڈو کا نعرہ اور پالیسی ہے، جو 2024 میں اپنے 50 سال مکمل کررہا ہے۔ ایناڈو کے الفاظ عوامی تحریکوں کو زندگی بخشتے ہیں۔ جب کوئی راستہ نظر نہیں آتا ہے تو ایسے حالات میں راہیں ہموار کرنا ایناڈو کا کام ہے۔ اگر شہری تکلیف میں ہوتے ہیں تو، ایناڈو کی جانب سے انسانیت کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔ لوگ بھوکے مرتے ہیں تو اخبار کی جانب سے انہیں غذا فراہم کی جاتی ہے۔ اس طرح کی سرگرمیاں عظیم کہلاتی ہیں۔ وہ بھی صرف لفظوں سے نہیں بلکہ کروڑوں روپے کے امدادی فنڈز سے ’ایناڈو‘ ضرورت مندوں کے لیے مسیحا بن گیا!

ایناڈو کے خیال میں اخبارات کا فرض صرف عصری خبروں کی اشاعت ہی نہیں بلکہ ایک سماجی ذمہ داری بھی ہے۔ پانچ دہائیوں سے، ایناڈو کی جانب سے ایمانداری کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ یہ 1976 کی بات ہے جب ایناڈو صرف دو سال کا تھا۔ اس دوران لگاتار تین طوفان تلگو سرزمین سے ٹکرائے تھے، جس سے لوگوں کا بہت زیادہ نقصان ہوا تھا۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

طوفان کے باعث لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں اور لوگ آنسو بہانے پر مجبور ہوگئے۔ اس دوران سب کچھ کھونے والوں کی چیخیں سن کر ایناڈو نے ان کی مدد کی۔ چند دنوں میں طوفان متاثرین کے لیے 10 ہزار روپے کی رقم سے امدادی فنڈ شروع کر دیا گیا۔ لوگوں کو یہ بھی سمجھایا گیا کہ وہ جتنی ہو سکے مدد کریں۔ تلگو قارئین نے ایناڈو کی کال پر اپنا بڑا دل دکھایا اور ایک ماہ کے اندر تقریباً 64,756 روپے کا عطیہ اکٹھا کیا گیا۔ ایناڈو نے وہ رقم حکومت کو دیدی۔

1977 میں دیوی سیما سیلاب کے متاثرین کی مدد کی

ایناڈو نے 1977 میں دیوی سیما سیلاب متاثرین کی مدد کی۔ اس تباہی میں ہزاروں لوگ اپنے گھروں سے محروم ہو گئے۔ ان کے پاس نہ کھانا تھا نہ پہننے کو کپڑے۔ ایسے میں ان کی مدد کے لیے ایناڈو کی طرف سے 25,000 روپے کا ریلیف فنڈ شروع کیا گیا۔ قارئین کی فراخدلی کی وجہ سے، ایناڈو نے کل 3,73,927 روپے جمع کیے۔ اس کی مدد سے پالاکایاتھیپا کے خستہ حال گاؤں کو دوبارہ بسایا گیا۔ ریاستی حکومت نے رام کرشنا مشن کی مدد سے 112 مکانات بنائے اور اس ماہی گیری گاؤں کا نام پرمہنسپورم رکھا گیا۔

گاؤں کی تعمیر نو کے بعد بچ جانے والی رقم سے کوڈور کے قریب کرشنا پورم میں مزید 22 مکانات بنائے گئے۔ آفت کے متاثرین کو کھانا اور پینے کا پانی فراہم کیا گیا جو بھوک سے مر رہے تھے۔ اس دوران 50 ہزار لوگوں میں کھانے کے پیکٹ تقسیم کیے گئے اور وشاکھاپٹنم کے ڈولفن ہوٹل کے احاطے میں کھانا پکایا گیا اور ایناڈو گروپ کے ملازمین نے اسے متاثرین تک پہنچایا۔ ایناڈو کو ان کے انسانیت دوست کاموں کے لیے خوب سراہا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

1996 میں سمندری طوفان کے متاثرین کی مدد کرنا

اسی طرح، 1996 میں، ایک طوفان نے اکتوبر میں پرکاشم، نیلور، کڑپہ اضلاع میں اور نومبر میں گوداوری میں تباہی مچائی تھی۔ اس بار ایناڈو نے 25 لاکھ روپے کا ریلیف فنڈ شروع کیا اور اس بار عوام کے تعاون سے کل 60 لاکھ روپے جمع کیے گئے۔ ایناڈو نے فیصلہ کیا کہ یہ فنڈز زیادہ تر سیلاب زدگان کے لیے استعمال کیے جائیں۔ اس نے سوریہ بھون تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا، جنہیں طوفان کے دوران امدادی پناہ گاہوں اور عام دنوں میں اسکولوں کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ایناڈو کی ٹیموں نے ضرورت مند دیہاتوں میں اس طرح کی عمارتوں کی تعمیر کےلئے مقام کی نشاندہی کی اور صرف دو ماہ کے اندر 60 دیہاتوں میں عمارتوں کی تعمیر مکمل کر لی گئی۔ ایناڈو کی کال پر، عطیہ دہندگان نے سیمنٹ، لوہا، ریت و دیگر اشیا کا بھی عطیہ کیا۔

تانتری وڈاپلیم گاؤں میں 80 مکانات بنائے

اکتوبر 2009 میں، تقریباً 1.20 لاکھ فوڈ پیکٹ کرنول اور محبوب نگر میں فوری امداد کے طور پر تقسیم کیے گئے اور متاثرین کی بھوک مٹائی گئی۔ عطیہ دہندگان سے ملنے والے عطیات سے 6.05 کروڑ روپے کا ریلیف فنڈ اکٹھا کیا گیا۔ اس رقم سے محبوب نگر ضلع کے 1,110 ہینڈلوم خاندانوں کو مشین (لومز) دی گئی۔ کرنول ضلع میں 'اوشودیا اسکول کی عمارت' تعمیر کی گئی اور اسے حکومت کے حوالے کر دیا گیا۔ اسی طرح 6.16 کروڑ روپے کے کل امدادی فنڈ سے وشاکھاپٹنم ضلع کے تانتری وڈاپلیم گاؤں میں 80 مکانات، ضلع سریکاکولم کے اولڈ میگھاورم میں 36 مکانات اور امیلڈا میں 28 مکانات تعمیر کیے گئے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

کورونا کے دوران سی ایم ریلیف فنڈ میں 20 کروڑ روپے

2020 میں جب تلنگانہ کو شدید بارشوں کی وجہ سے شدید نقصان پہنچا تو Eenadu گروپ نے چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں 5 کروڑ روپے کا عطیہ دیا! 2020 میں کورونا آفت کے دوران سی ایم ریلیف فنڈ میں دونوں تلگو ریاستوں کو 10، 10 کروڑ روپے کا عطیہ دیا گیا۔ یہی نہیں، راموجی فاؤنڈیشن کے ذریعہ ضلع کرشنا کے پیڈاپروپڈی اور رنگا ریڈی ضلع کے ناگناپلی کو گود بھی لیا گیا۔

5 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کیا گیا اولڈ ایج ہوم

راموجی گروپ کے چیئرمین راموجی راؤ نے 5 کروڑ کی لاگت سے ایک اولڈ ایج ہوم تعمیر کرکے یہاں کسانوں کےلئے پناہ فراہم کی ہے۔ اس کے لیے انہوں نے 10 لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ قارئین اور عطیہ دہندگان کے تعاون سے 45,83,148 روپے جمع ہوئے۔ اس رقم سے رام کرشنا مشن کے ذریعہ جگت سنگھ پور ضلع کے کوناگولی گاؤں میں 60 مکانات بنائے گئے۔ 2001 میں ایناڈو نے زلزلے سے متاثرہ گجرات کے لیے 25 لاکھ روپے کا امدادی فنڈ شروع کیا جس میں 2.12 کروڑ روپے کے عطیات جمع کیے گئے۔ اس کے علاوہ سوامی نارائن ٹرسٹ کے ذریعے 104 گھر بنائے گئے ہیں اور بے گھر افراد کو پناہ دی گئی ہے۔

2004 میں ایناڈو نے تمل ناڈو میں لوگوں کی مدد کی، جو سونامی کی تباہی سے دوچار تھے اور 25 لاکھ روپے سے امدادی فنڈ شروع کیا۔ ڈونرز کی مدد سے اس فنڈ کی مالیت 2.5 کروڑ روپے بن گئی۔ رام کرشنا مٹھ کی مدد سے کڈالور ضلع کے وڈوکو مدوسال اوڈائی گاؤں میں 104 گھر بنائے گئے اور ناگاپٹنم ضلع کے نمبیار نگر میں 60 خاندانوں کو مکان فراہم کیے گئے۔

کیرالہ کے سیلاب متاثرین کی مدد

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

2018 میں کیرالہ کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے 3 کروڑ روپے کا امدادی فنڈ شروع کیا گیا تھا۔ ڈونرز کی مدد سے 7 کروڑ 77 لاکھ روپے جمع ہوئے۔ اس رقم سے ایناڈو نے مستقل مکانات بنائے اور سیلاب زدگان کی مدد کی۔ ایناڈو جس نے ایک علاقائی روزنامہ کے طور پر اپنے سفر کا آغاز کیا لیکن پورے ملک میں انسانیت کی خدمت کے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔

1995 میں ایناڈو کے تحت شرمدانوڈیم کا اہتمام کرکے لوگوں میں خود کے مسائل خود حل کرنے کےلئے شعور بیدار کیا گیا۔ کسی کے آنے کا انتظار کئے بغیر خود کی مدد آپ کریں۔ ایناڈو کی مہم کا تلگو عوام پر خاصہ اثر ہوا، جس کے ثمرآور نتائج برآمد ہوئے۔ 2016 میں ایناڈو نے زمینی پانی کی اہمیت کو اجاگر کرکے اس کی حفاظت کےلئے مہم چلائی۔ ایناڈو اور ای ٹی وی نے سوجلم ۔ سوفلم Sujalam-Sufalam پروگرام کے ذریعہ عوام میں شعور بیدار کیا۔ وزیر اعظم مودی نے اپنے من کی بات ریڈیو خطاب میں اس سلسلہ میں ایناڈو کی تعریف کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.