ETV Bharat / bharat

چکرویو تقریر کے بعد ای ڈی کی جانب سے میرے خلاف چھاپہ مارنے کی تیاری کی جارہی ہے: راہل گاندھی - Rahul Gandhi claimed

کانگریس رہنما راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ انہیں ای ڈی کے اندرونی ذرائع نے پارلیمنٹ میں ان کی حالیہ 'چکرویو' تقریر کے بعد ان کے خلاف چھاپے سے متعلق آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی تحقیقات کےلئے تیار ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 2, 2024, 9:31 AM IST

Updated : Aug 6, 2024, 8:59 AM IST

دہلی : لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے جمعہ کو دعویٰ کیا کہ پارلیمنٹ میں ان کی 'چکرویو' سے متعلق تقریر کے بعد ان کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے چھاپے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ای ڈی حکام کا استقبال کرنے کےلئے تیار ہیں۔ انہوں نے آج صبح ایکس پر ٹوئٹ کیا کہ ’بظاہر، دو لوگوں میں ایک کو میری چکرویو تقریر پسند نہ آئی ہو، ای ڈی کے اندرونی ذرائع نے مجھے بتایا کہ چھاپے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے‘۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ ’چائے بسکٹ کے ساتھ ای ڈی افسران کا استقبال کرنے کےلئے وہ منتظر ہیں‘۔

کانگریس رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے 29 جولائی کو لوک سبھا میں ’چکرویو‘ کا تذکرہ کرتے ہوئے مودی حکومت کے خلاف تقریر کی تھی جس میں انہوں نے تازہ بجٹ اور مرکزی حکومت پر شدید تنقید کی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ 29 جولائی کو لوک سبھا میں اپنی تقریر کے دوران راہل گاندھی نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس پر اکیسویں صدی کا نیا چکرویوہ تیار کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’ہزارو سال قبل کروکشیتر میں چھ لوگوں نے ابھیمنیو کو چکرویو میں پھنسا کر مارڈالا تھا۔ میں نے اس پر تحقیق کی تو پچہ چلا کہ چکرویو کو پدم ویوہ بھی کہتے ہیں، جس کا مطلب ’کمل بنانا‘ ہے۔ چکرویوہ کمل کی طرح ہوتا ہے۔ مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ’اکیسویں صدی میں ایک نیا چکرویو تیار کیا گیا ہے جبکہ وزیر اعظم خود اس کا نشان (کمل) اپنے سینے پر لگائے پھرتے ہیں۔ جو ابھیمنیو کے ساتھ کیا گیا، وہی اب ملک کی عوام کے ساتھ کیا جا رہا ہے‘۔

Last Updated : Aug 6, 2024, 8:59 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.