نئی دہلی: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25 نومبر 2024 سے جاری ہے۔ اجلاس کے آغاز سے ہی لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں سنبھل تشدد، اڈانی رشوت ستانی معاملہ سمیت دیگر کئی اہم ایشوز پر اپوزیشن کا ہنگامہ جاری ہے۔ اب تک ایوان کی کارروائی ایک دن کے لیے بھی خوش اسلوبی سے نہیں چل سکی۔
#WATCH | Defence Minister Rajnath Singh initiates the debate on the Constitution in the Lok Sabha
— ANI (@ANI) December 13, 2024
The debate marks the 75th anniversary of the Constitution's adoption.
(Source: Sansad TV) pic.twitter.com/NnkFuE2pvF
آج جمعہ کو پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کا 14 واں دن ہے۔ آج جمعہ اور ہفتہ 14 دسمبر کو لوک سبھا میں یوم آئین پر بحث ہو رہی ہے۔ ایوان کی کارروائی 11 بجے شروع ہوئی۔ معلومات کے مطابق وقفہ سوال کا وقت دوپہر 11 سے 12 بجے تک مقرر کیا گیا تھا۔ اس کے بعد بحث شروع ہوئی۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے حکمراں پارٹی کی طرف سے بحث کا آغاز کیا۔ اس کے بعد این ڈی اے لیڈران اور مرکزی وزراء ایچ ڈی کمارسوامی، شری کانت شندے، انوپریہ پٹیل، راجیو سنجن سنگھ، راجکمار سنگوان بھی خطاب کریں گے۔ اس کے بعد تمام ارکان پارلیمان اس بحث میں حصہ لیں گے۔
آئین کے 75 سال مکمل ہونے پر یوم آئین پر ہونے جا رہی بحث میں اپوزیشن کے کئی بڑے لیڈران حصہ لیں گے۔ اس موقع پر بڑی جماعتوں کے قائدین شرکت کر رہے ہیں اور اپنے خیالات پیش کریں گے۔
پی ایم مودی ہفتہ، 14 دسمبر کو آئین کے 75 سال مکمل ہونے پر ہونے والی بحث کا جواب دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: