ETV Bharat / bharat

دہلی یونیورسٹی: گریجویشن میں داخلے کے لیے دوسری فہرست جاری، ایک سیٹ کے 4 دعویدار، جانیں کہاں اور کتنی سیٹیں - DU UG Admission Second list 2024 - DU UG ADMISSION SECOND LIST 2024

دہلی یونیورسٹی نے اتوار کی رات یو جی میں داخلے کے لیے دوسری فہرست جاری کردی ہے۔ اس میں 24,869 طلباء کو داخلے کا موقع دیا گیا ہے۔ طلباء 30 اگست تک فیس ادا کرکے داخلہ لے سکتے ہیں۔

دہلی یونیورسٹی (فائل فوٹو)
دہلی یونیورسٹی (فائل فوٹو) (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 26, 2024, 3:00 PM IST

نئی دہلی: دہلی یونیورسٹی (ڈی یو) میں انڈر گریجویٹ داخلے کے لیے دوسری فہرست جاری کردی گئی ہے۔ طلباء سی ایس اے ایس پورٹل پر لاگ آن کرکے ساری تفصیل حاصل کرسکتے ہیں کہ کون سا کالج اور کون سا کورس الاٹ کیا گیا ہے۔ اس فہرست میں ڈی یو نے 6,100 نشستوں کے لیے 24,869 طلبہ کو داخلے کا موقع دیا ہے۔ یعنی ایک سیٹ پر 4 طلبہ کو موقع دیا گیا ہے۔

امیدوار 27 اگست کی شام 5 بجے تک اپنے سیٹ کے حساب سے داخلے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 اگست ہے۔ طلباء https://ugadmission.uod.ac.in پر کلک کرکے تمام معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بتایا جا رہا ہے کہ یونیورسٹی کے ٹاپ 10 کالجوں میں تقریباً 6,100 سیٹوں میں سے 2,295 سیٹیں خالی ہیں۔ ان کالجوں کے علاوہ دہلی یونیورسٹی کے 30 سے ​​زیادہ کالجوں میں بھی سیٹیں خالی ہیں، جن میں دوسری فہرست کے دعویدار داخلہ لے سکتے ہیں۔

فہرست تین گھنٹے تاخیر سے جاری:

اتوار کی رات 8 بجے کے قریب دوسری لسٹ جاری کی گئی کیونکہ کچھ تکنیکی خرابی کے باعث دن میں لسٹ جاری نہیں ہو سکی تھی۔ پہلی سیٹ الاٹمنٹ کی جو لسٹ آئی تھی اس میں 97,387 طلباء کو داخلے کا موقع دیا گیا تھا جن میں سے 83,000 سے زائد طلباء نے سیٹیں قبول کیں۔ اس کے بعد 65,843 طلباء نے فیس جمع کروا کر داخلہ کا عمل مکمل کیا۔ واضح رہے کہ فیس جمع کرنے کی آخری تاریخ 30 اگست ہے۔

ان ٹاپ کالجوں میں ابھی مندرجہذیل سیٹیں باقی ہیں:

کالج کا نام خالی نشستیں

ہندو کالج 195

مرانڈا ہاؤس ویمن کالج 256

سینٹ سٹیفن کالج 76

اتمارام سناتن دھرم کالج 228

کیروڑی مال کالج 276

لیڈی شری رام کالج 70

ہنسراج کالج 359

دیش بندھو کالج 577

آچاریہ نریندر دیو کالج 251

شری رام کالج آف کامرس 07

پہلی فہرست میں 52,838 لڑکیوں اور 44,549 لڑکوں کو موقع دیا گیا تھا۔ دہلی یونیورسٹی میں پہلی اور دوسری فہرست میں داخلے مکمل ہونے کے بعد نیا سیشن 29 اگست سے شروع ہونے والا ہے۔ اس کے بعد ای سی اے اور اسپورٹس کیٹیگری کے داخلوں کی فہرست جاری کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.