نئی دہلی: دہلی میں جمعہ کی صبح تقریباً پانچ بجے شدید بارش کی وجہ سے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ٹرمینل-1 کا شیڈ گرنے سے ایک شخص کی موت اور 6 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے دہلی پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 304A/337 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
آئی جی آئی ایرپورٹ کے ٹرمینل-1 پر پیش آنے والے اس حادثہ میں مرنے والے کی شناخت آشیش (32) ولد رمیش کے طور ہوئی ہے جو وجے وہار، شانی بازار فیز 1، روہنی، دہلی کا رہائشی ہے۔ شہری ہوا بازی کے وزیر رام موہن نائیڈو نے مہلوک کے ورثہ کو 20 لاکھ اور زخمیوں کے لیے 3 لاکھ روپے معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔
حادثے کے بعد دہلی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 سے فلائٹ آپریشن فی الحال معطل کر دیا گیا ہے۔ اس دوران ڈی جی سی اے نے ایئر لائنز کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مسافروں کو متبادل پروازوں میں ایڈجسٹ کریں یا قواعد کے مطابق مکمل رقم واپس کریں۔ ٹرمینل 3 اور ٹرمینل 2 سے آنے اور جانے والی تمام پروازیں چل رہی ہیں۔
دریں اثنا، اس واقعے نے بی جے پی اور اپوزیشن کانگریس کے درمیان سیاسی بیان بازی شروع کر دیا۔ بی جے پی آئی ٹی سیل کے سربراہ امیت مالویہ نے کہا کہ ٹرمینل 1 کا وہ حصہ جو منہدم ہوا ہے، اسے 2009 میں کھولا گیا تھا، جب کانگریس کی قیادت والی یو پی اے اقتدار میں تھی۔ مالویہ نے کہا کہ ان دنوں معیار کی جانچ کا کوئی تصور نہیں تھا اور جو بھی حکمراں کانگریس کو سب سے زیادہ روپئے بھیجتا تھا اسے ٹھیکے دیے جاتے تھے۔ سونیا گاندھی، جو اس وقت سپر پی ایم تھیں، کو جواب دینا چاہیے،"
Corruption and criminal negligence is responsible for the collapse of shoddy infrastructure falling like a deck of cards, in the past 10 years of Modi Govt.
— Mallikarjun Kharge (@kharge) June 28, 2024
⏬Delhi Airport (T1) roof collapse,
⏬Jabalpur airport roof collapse,
⏬Abysmal condition of Ayodhya's new roads,
⏬Ram…
اس کے بعد کانگریس کے سربراہ ملکارجن کھڑگے نے ہوائی اڈوں پر شیڈ کا گرنا، سڑکوں کی خراب حالت اور رام مندر میں پانی کے رساؤ کے پے در پے واقعات کے لیے مرکز کی حکمراں بی جے پی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں کھڑگے نے کہا، "مودی حکومت کے پچھلے 10 سالوں میں، تاش کے پتوں کی طرح گرنے والے ناقص انفراسٹرکچر کے لیے بدعنوانی اور مجرمانہ غفلت ذمہ دار ہے۔