ETV Bharat / bharat

شمالی بھارت و پاکستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے - Delhi NCR earthquake - DELHI NCR EARTHQUAKE

دہلی ۔ این سی آر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے جموں و کشمیر، ہریانہ اور پنجاب کے علاوہ پاکستان کے متعدد علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے۔ زلزلے کا مرکز افغانستان اور پاکستان میں بتایا جارہا ہے جبکہ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5.8 بتائی گئی۔ مرکز زمین سے 33 کلومیٹر نیچے بتایا گیا ہے۔

شمالی بھارت و پاکستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے
شمالی بھارت و پاکستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 11, 2024, 2:08 PM IST

Updated : Sep 11, 2024, 2:52 PM IST

حیدرآباد : دہلی ۔ این سی آر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے دہلی، ہریانہ، جموں و کشمیر اور پنجاب کے علاوہ پڑوسی ملک پاکستان کے متعدد علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے۔ زلزلے کا مرکز افغانستان اور پاکستان میں بتایا جارہا ہے جبکہ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5.8 بتائی گئی۔ مرکز زمین سے 33 کلومیٹر نیچے بتایا گیا ہے۔ افغانستان کے وقت کے مطابق صبح 11 بجکر 26 منٹ پر زلزلہ آیا جس کا اثر دہلی تک دیکھا گیا۔

پاکستان سے موصول اطلاعات کے مطابق اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت کے باعث لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ اس موقع پر لوگوں میں خوف کا ماحول دیکھا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد گھروں کی چھتوں کے پنکھے اور دوسری چیزیں ہلنے لگیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ، اسرائیل، شام، لبنان اور اردن میں زلزلہ کے جھٹکے - Earthquake hits Jordan Syria

دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں گذشتہ دو ہفتوں کے دوران زلزلہ کے چھٹکے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ 29 اگست کو افغانستان میں 5.7 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس کا مرکز زمین کی سطح سے 255 کلومیٹر نیچے تھا۔ اس کا اثر سے دہلی میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

Last Updated : Sep 11, 2024, 2:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.