ETV Bharat / bharat

دہلی شراب پالیسی گھوٹالہ کیس میں بی آر ایس لیڈر، کے کویتا کی درخواست ضمانت پر دہلی ہائی کورٹ میں فیصلہ آج - DELHI LIQUOR SCAM CASE - DELHI LIQUOR SCAM CASE

دہلی شراب گھوٹالہ میں تہاڑ جیل میں بند بی آر ایس لیڈر، کے کویتا کی درخواست ضمانت پر آج فیصلہ سنایا جائے گا۔ دہلی ہائی کورٹ نے 28 مئی کو سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔

بی آر ایس لیڈر کے۔ کویتا کی درخواست ضمانت پر آج فیصلہ
بی آر ایس لیڈر کے۔ کویتا کی درخواست ضمانت پر آج فیصلہ (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 1, 2024, 12:50 PM IST

نئی دہلی: آج یعنی یکم جولائی کو دہلی ہائی کورٹ، شراب گھوٹالے کے ملزم اور بی آر ایس لیڈر کے کویتا کی ای ڈی اور سی بی آئی کیس میں دائر ضمانت کی درخواست پر اپنا فیصلہ سنائے گی۔ جسٹس سورناکانتا شرما کی بنچ نے 28 مئی کو فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔ ضمانت پر ای ڈی نے صاف طور پر کہا تھا کہ اگر بی آر ایس لیڈر کویتا کو ضمانت دی جاتی ہے تو ایسی صورت میں مزید تفتیش بری طرح متاثر ہو سکتی ہے۔

تحقیقات کو متاثر کر سکتی ہیں بی آر ایس لیڈر کے کویتا، ای ڈی:

جانچ ایجنسی نے کہا کہ یہ دلیل صحیح نہیں ہے کہ خاتون ہونے کی وجہ سے کے کویتا کو ضمانت دی جانی چاہئے اگر ایسا ہوتا ہے تو وہ ضمانت پر باہر آنے کے بعد گواہوں کو متاثر کر سکتی ہیں کیونکہ وہ ایک بااثر خاتون ہیں اور وہ ثبوت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر سکتی ہیں۔ ای ڈی نے کہا تھا کہ کے کویتا نے دیگر ملزمان کے ساتھ 100 کروڑ روپے کی رشوت لی۔ ہائی کورٹ نے، ای ڈی معاملے میں 10 مئی کو اور سی بی آئی معاملے میں 16 مئی کو کویتا کو نوٹس جاری کیا تھا۔

کے کویتا نے سی بی آئی اور ای ڈی دونوں معاملوں میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں۔ راؤس ایونیو کورٹ نے 6 مئی کو ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ سی بی آئی کے مطابق کے کویتا بھی شراب گھوٹالہ کیس کی سازش میں ملوث تھی۔ ان کو اس معاملے میں 33 فیصد منافع پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.