ETV Bharat / bharat

پاکستانی ہندو پناہ گزینوں کے خلاف کاروائی نہ کرنے کا دہلی ہائی کورٹ کا حکم

دہلی ہائی کورٹ نے ڈی ڈی اے کو ہدایت دی ہے کہ وہ مجنو کا ٹیلا کے پناہ گزین کیمپ میں مقیم پاکستانی ہندو پناہ گزینوں کے خلاف کوئی احتیاطی کارروائی نہ کرے۔ کیس کی اگلی سماعت 19 مارچ کو ہوگی۔

پاکستانی ہندو پناہ گزینوں کے خلاف کاروائی نہ کرنے کا دہلی ہائی کورٹ کا حکم
پاکستانی ہندو پناہ گزینوں کے خلاف کاروائی نہ کرنے کا دہلی ہائی کورٹ کا حکم
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 13, 2024, 2:01 PM IST

دہلی ہائی کورٹ نے پاکستانی ہندو پناہ گزینوں کو بڑی راحت دی ہے۔ عدالت نے دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) کو حکم دیا ہے کہ وہ ان کے گھروں پر بلڈوزر کی کارروائی نہ کرے۔ دہلی ہائی کورٹ نے ڈی ڈی اے کو ہدایت دی ہے کہ شہر کے مجنو کا ٹیلا میں واقع پاکستانی ہندو پناہ گزین کیمپ میں رہنے والے ایک پاکستانی ہندو پناہ گزین کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق دہلی ہائی کورٹ اس معاملے کی اگلی سماعت 19 مارچ کو کرے گی۔ دہلی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی گئی تھی. جس میں 4 مارچ کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا گیا تھا، جس میں علاقے کے رہائشیوں سے 6 مارچ تک کیمپ خالی کرنے کو کہا گیا تھا۔ درخواست میں کہا گیا کہ پاکستانی ہندو مہاجرین کئی سالوں سے مجنوں کا ٹیلہ میں مقیم ہیں، حکام کی جانب سے انہیں بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں:مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ: سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ جاری

درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا کہ ایک طرف حکومت پڑوسی ممالک کی مظلوم اقلیتوں کو شہریت دے رہی ہے تو دوسری طرف دہلی کے مہاجر کیمپوں میں رہنے والوں کو نکالا جا رہا ہے۔ اس سے قبل بھی مجنوں کا ٹیلہ میں رہنے والے لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک عرضی دائر کی گئی تھی. جس کے بعد انہیں سہولیات فراہم کی جانا شروع ہو گئی تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.