ETV Bharat / bharat

دہلی ایکسائز پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی نے کے کویتا کو راؤز ایونیو کورٹ میں پیش کیا

بی آر ایس ایم ایل سی کے کویتا کو ساتھ لے کر ای ڈی راؤز ایونیو کورٹ پہنچی۔ کے کویتا کو کل ای ڈی نے گرفتار کیا تھا اور انھیں دہلی لایا گیا تھا۔ دہلی ایکسائز پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں ان سے مزید پوچھ تاچھ کی جائے گی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 16, 2024, 12:37 PM IST

نئی دہلی: بی آر ایس ایم ایل سی کے کویتا کو ای ڈی نے راؤس ایونیو کورٹ میں پیش کیا۔ کے کویتا کو کل ای ڈی نے تلنگانہ میں گرفتار کیا تھا۔ دہلی ایکسائز پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں بی آر ایس لیڈر سے مزید پوچھ تاچھ کی جائے گی۔

آپ کو بتا دیں کہ گرفتاری کے خلاف بی آر ایس کارکنوں نے کویتا کی رہائش گاہ پر احتجاج کیا۔ ان کے حامیوں نے مرکزی حکومت، ای ڈی اور آئی ٹی کے خلاف نعرے لگائے۔ بی آر ایس پارٹی نے ایم ایل سی کویتا کی گرفتاری پر ہفتہ کو تلنگانہ میں ریاست گیر احتجاج کی کال دی ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ ہفتہ کی صبح انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفتر میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے کہا، "ہم نے علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اضافی پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا ہے۔ تحقیقاتی ایجنسی راؤس ایونیو کی عدالت سے کویتا کا ریمانڈ طلب کرے گی۔

یہ خدشہ ہے کہ بی آر ایس لیڈر کا سامنا عام آدمی پارٹی (عاپ ) کے سینئر ممبران جیسے سنجے سنگھ اور منیش سسودیا سے ہو سکتا ہے، جو اس کیس میں عدالتی حراست میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق کویتا کو امیت اروڑہ سے بھی روبرو کیا جا سکتا ہے جنہوں نے شراب پالیسی سے متعلق مبینہ رشوت ستانی کی اسکیم کے سلسلے میں ای ڈی کے سامنے جرم کا اعتراف کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.