ETV Bharat / bharat

دہلی ایمس میں آج او پی ڈی خدمات بحال رہیں گی - رام مندر کی افتتاحی تقریب

Patient services to remain open today in AIIMS in Delhi قومی دار الحکومت دہلی میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) نے ایودھیا میں رام مندر کی افتتاحی تقریب کے لیے دوپہر 2:30 بجے تک خدمات بند کرنے کے اپنے فیصلے کو واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔

Delhi AIIMS rolls back
Delhi AIIMS rolls back
author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 22, 2024, 6:55 AM IST

نئی دہلی: آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) دہلی نے اتوار کے روز کہا کہ آؤٹ پیشنٹ سروسز (او پی ڈی) 22 جنوری کو حسب دستور دستیاب رہیں گی نیز، ایمس نے اجودھیا میں رام مندر کی افتتاحی تقریب کے لیے دوپہر 2:30 بجے تک خدمات بند کرنے کے اپنے فیصلے کو واپس لے لیا۔ دہلی ایمس نے آج جاری کردہ نئے دفتری میمورنڈم میں کہا کہ "20 جنوری کے دفتری سرکلر کی تعمیل میں تمام کلینکل سروسز بشمول آؤٹ پیشنٹ سروسز (OPD) بحال رہیں گی تاکہ مریضوں کسی بھی قسم کی تکلیف سے بچا جا سکے اور مریضوں کی نگہداشت کی سہولت فراہم ہوسکے۔

مزید پڑھیں: دہلی ایمس میں بھارت کے پہلے جیریاٹرک بلاک کا افتتاح

مزید پڑھیں: رام مندر افتتاح کے لیے ایودھیا پوری طرح سے تیار

اسپتال نے اپنے پہلے میمورنڈم میں بتایا تھا کہ اجودھیا میں رام للا پران پرتیشٹھا پورے ہندوستان میں منایا جائے گا، اس لیے ادارہ 22 جنوری کو ساڑھے 14:30 تک آدھے دن کے لیے بند رہے گا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ تمام مراکز کے سربراہان، شعبوں کے سربراہان، یونٹس اور برانچ افسران سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ماتحت کام کرنے والے تمام ملازمین کے نوٹس میں اس بات کو لائیں۔ تاہم، چونکہ AIIMS نئی دہلی 21 فروری تک ایک ماہ کے لیے ہائی الرٹ پر ہے، اس لیے تمام اہم طبی خدمات چلتی رہیں گی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.