ETV Bharat / bharat

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کمر میں درد کی شکایت کے بعد دہلی ایمس میں داخل، حالت مستحکم - Rajnath Singh Admitted to AIIMS

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 11, 2024, 9:53 PM IST

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو جمعرات کو دہلی ایمس میں داخل کرایا گیا۔ اس وقت ان کا علاج جاری ہے اور ڈاکٹروں نے ان کی حالت مستحکم قرار دی ہے۔

راج ناتھ سنگھ کمر میں درد کی شکایت کے بعد دہلی ایمس میں داخل
راج ناتھ سنگھ کمر میں درد کی شکایت کے بعد دہلی ایمس میں داخل (Image Source: ETV Bharat)

نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو جمعرات کو ملک کے سب سے بڑے اسپتال دہلی ایمس میں داخل کرایا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق انہیں اسپتال کے نیورو سرجری ڈیپارٹمنٹ میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ پچھلے کئی دنوں سے کمر درد کی تکلیف میں مبتلا تھے جس کے بعد انہیں آج اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ایمس اسپتال کے سینئر ڈاکٹروں کی نگرانی میں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔

دہلی ایمس کی میڈیا سیل انچارج ڈاکٹر ریما دادا نے کہا کہ ابھی ہمارے پاس شیئر کرنے کے لیے زیادہ معلومات نہیں ہیں۔ تاہم وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی صحت مستحکم ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ گزشتہ روز وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی سالگرہ تھی اور اگلے دن یعنی آج انہیں کمر میں تکلیف کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرانا پڑا۔ ان کا علاج نیورو سرجن امول راہیجا کر رہے ہیں۔

اس سے قبل بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور ملک کے سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی کو طبیعت بگڑنے پر ایمس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ تاہم بعد میں جب ان کی حالت مستحکم ہوئی تو انہیں ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔ اس وقت انہیں ڈاکٹر املیش سیٹھ کی نگرانی میں داخل کرایا گیا تھا۔ یہ واقعہ 26 جون کو پیش آیا جہاں اسے کمرہ نمبر 201 پرانے پرائیویٹ وارڈ میں رکھا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.