ETV Bharat / bharat

اتر پردیش: کھلے نالے میں ڈوب کر بچے کی موت - Child drowned in open drain

مظفر نگر میونسپلٹی کی سنگین لاپرواہی سامنے آئی ہے۔ ضلع کے روڑکی روڈ پر میونسپلٹی کے ایم آر ایف سنٹر کے قریب کچی آبادی میں رہنے والے ایک خاندان کا تین سالہ بچہ میونسپلٹی کے کھلے نالے میں گر کر ہلاک ہوگیا۔

کھلے نالے میں ڈوب کر بچے کی موت
کھلے نالے میں ڈوب کر بچے کی موت
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 3, 2024, 10:13 AM IST

Updated : Apr 3, 2024, 12:05 PM IST

مظفر نگر: ضلع مظفر نگر کے روڑکی روڈ پر بلدیہ کے ایم آر ایف سینٹر کے قریب کچی آبادیوں اور جھونپڑیوں میں رہنے والے خانہ بدوش خاندان کا ایک معصوم بچہ نالے میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔ معلومات کے مطابق نالہ بلدیہ نے خود بنایا تھا اور اسے کھلا چھوڑ دیا گیا تھا۔ بچے کی موت کے بعد اہل خانہ نے پولیس کو کوئی اطلاع نہیں دی اور اس کی تدفین کردی گئی۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کئی سال قبل بلدیہ کی جانب سے بستی کے درمیان میں نکاسی کے لیے نالہ تعمیر کیا گیا تھا۔ اس کے بعد اسے کھلا چھوڑ دیا گیا۔ اس کے علاوہ بلدیہ کی جانب سے کبھی نالے کی صفائی نہیں کی جاتی۔ اس وقت نالہ گندگی اور پانی سے بھرا ہوا ہے۔ معلومات کے مطابق جانی کا بیٹا منگل کو نالے میں گر کر مر گیا۔ جانی نے بتایا کہ کل رات ان کا تین سالہ بیٹا دوسرے بچوں کے ساتھ باہر کھیل رہا تھا۔ اس دوران بچہ کسی طرح نالے میں گر گیا۔ نالے کی گہرائی کے باعث بیٹا اس میں ڈوب گیا اور کسی کو خبر نہ ہوئی۔ کافی دیر تک گھر واپس نہ آنے پر تلاش شروع کی گئی تو اس کی لاش نالے سے ملی۔

مزید پڑھیں:مہاراشٹر: اورنگ آباد میں آدھی رات کو لگی آگ، ایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق - Aurangabad Fire Incident

سٹی پولیس اسٹیشن کے انچارج مہاویر سنگھ چوہان نے کہا کہ بچے کی موت کے بارے میں گھر والوں نے پولیس کو کوئی اطلاع نہیں دی تھی۔ معلوم ہوا ہے کہ گھر والوں نے بچے کی آخری رسومات ادا کر دی ہیں۔

Last Updated : Apr 3, 2024, 12:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.