بھارت بھر میں 14 اپریل کو ہندوستانی آئین کے معمار ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے یوم پیدائش کے موقع پر جشن منایا جارہا ہے۔ ڈاکٹر امبیڈکر نے معاشرے کے پچھڑے طبقے کو ان کے جائز حقوق دلانے کےلئے اپنی زندگی وقف کردی تھی۔ امبیڈکر کے یوم پیدائش کے موقع پر 14 اپریل کو ملک کے کچھ علاقوں میں 'یوم مساوات' کے طور پر منایا جاتا ہے۔ ملک بھر میں ڈاکٹر امبیڈکر کے 134ویں یوم پیدائش کے موقع پر تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔ ڈاکٹر امبیڈکر 14 اپریل 1891 کو مدھیہ پردیش کے مہو میں پیدا ہوئے تھے۔ 13 اپریل، 2022 کو، تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے قانون ساز اسمبلی میں قاعدہ 110 کے تحت اعلان کیا تھا کہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے یوم پیدائش کو ریاست میں یوم مساوات کے طور پر منایا جائے گا۔
ہندوستانی آئین کے مسودے کے پیچھے ڈاکٹر امبیڈکر کی تدبیر تھی اور وانہوں نے دنیا کے سب سے بڑے جمہوری ملک میں جمہوریت کی راہ ہموار کی۔ وہ ہندوستان کے پہلے وزیر قانون تھے۔ اپنے اسکول کے دنوں سے ہی انہوں نے اچھوت ہونا کس قدر تکلیف دہ ہوتا ہے اس کا ذاتی طور پر تجربہ کیا اور اس لعنت کے شکار ہوئے۔ ڈاکٹر امبیڈکر نے ممبئی کے ایلفنسٹن کالج سے گریجویشن مکمل کیا اور پھر غیرملکی یونیورسٹی سے انہوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔
بی آر امبیڈکر کالج کے پروفیسر وجیندر سنگھ نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کی تعلیمات سماجی انصاف اور مساوات کے اصولوں پر مبنی تھی جس کی وجہ سے اب معاشرے میں عدم مساوات کے حالات پیدا ہوئے ہیں جسے دو تین دہائیوں سے محسوس کیا جاسکتا ہے۔ اسی طرح یہ سلسلہ آگے بھی چلتا رہے گا۔ ڈاکٹر امبیڈکر تعلیم یافتہ شخص تھے جنہوں نے معاشیات اور سیاسیات سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ امبیڈکر جینتی منانے کا بنیادی مقصد ذات پات کے امتیاز اور جبر جیسی سماجی برائیوں کے خلاف لڑنا ہے۔ بابا صاحب نے ایک ایسے ہندوستان کا تصور کیا جہاں تمام لوگ قانون کے تحت برابر سمجھے جائیں۔
دہلی یونیورسٹی کے ہندو کالج کے پروفیسر ڈاکٹر رتن لال نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا، "بابا صاحب امبیڈکر اور ان کا نظریہ اس وقت تک متعلقہ رہے گا جب تک معاشرے میں عدم مساوات قائم نہیں ہوجاتا کیونکہ وہ سماج میں مساوات کے حق میں تھے۔"
ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے بارے میں حقائق
- امبیڈکر کا اصل نام دراصل امباواڈیکر تھا۔
- ڈاکٹر امبیڈکر ہندوستان کو بہترین آئین کے ذریعہ سرکردہ قوم بنانے والی شخصیت کا نام ہے۔
- امبیڈکر پہلے ہندوستانی تھے جنہوں نے بیرون ملک معاشیات میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔
- امبیڈکر نے 1935 میں ریزرو بینک آف انڈیا کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔
- 1927 کا مہاد ستیہ گرہ میں پہلی مرتبہ امبیڈکر شام ہوئے تھے۔
- امبیڈکر نے ہندوستان میں کام کے اوقات کو 14 گھنٹے سے بدل کر 8 گھنٹے کر دیا۔
- امبیڈکر کی سوانح عمری کولمبیا یونیورسٹی میں نصابی کتاب کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔
- امبیڈکر نے جامع ہندو کوڈ بل کو منظور کرانے کے لیے تین سال تک جدوجہد کی جس نے خواتین کو کئی اہم حقوق دیے۔
- امبیڈکر نے سب سے پہلے بہار اور مدھیہ پردیش کی تقسیم کا مشورہ دیا تھا۔
- ڈاکٹر امبیڈکر آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر قانون تھے۔ انہوں نے اپنے عہدہ سے اس وقت استعفیٰ دے دیا تھا جب پارلیمنٹ میں خواتین کے حقوق کی وکالت کرنے والے ان کے بل کی مخالفت کی گئی تھی۔