ETV Bharat / bharat

سکندرآباد: ریونت ریڈی کے روڈ شو میں عوام کا سیلاب - CM Revanth Reddy road Show - CM REVANTH REDDY ROAD SHOW

سکندرآباد کے روڈشو میں لوگوں کا سیلاب نظر آرہا تھا۔ تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ رونت ریڈی نے کھلی جیپ میں سوار ہوکر ایک بھاری ریلی کو مخاطب کرتے ہوئے کانگریس کے ہاتھ مظبوط کرنے پر زوردیا۔

ریونت ریڈی کے روڈ شو میں لوگوں کا سیلاب
ریونت ریڈی کے روڈ شو میں لوگوں کا سیلاب
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 25, 2024, 5:40 PM IST

ریونت ریڈی کے روڈ شو میں لوگوں کا سیلاب

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے حلقہ پارلیمانی سکندرآباد میں دانم ناگیندر کے روڈ شو میں حصہ لیتے ہوئے اپنے پرجوش انداز میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سے 20 سال قبل انجن کمار یادو نے بنڈارو دتاتریہ جو کہ اس وقت بی جے پی حکومت میں مرکزی وزیر تھے ان کو شکست دے کر کانگریس کا ترنگا لہرایا تھا اور سونیا گاندھی کی قیادت میں مرکز میں حکومت تشکیل دی تھی۔

اب دانم ناگیندر بھی مرکزی وزیر کشن ریڈی کو شکست دے کر کانگریس کا ترنگا جھنڈا لہرا کر سونیا گاندھی کی قیادت میں مرکزی حکومت کی تشکیل سے وہی تاریخ کو دہرائیں گے۔

وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے بدھ کو سکندرآباد میں کانگریس لوک سبھا امیدوار دنم ناگیندر کی حمایت میں ایک شاندار روڈ شو کیا۔ بڑی تعداد میں حامیوں، خاص طور پر خواتین اور نوجوانوں نے، کانگریس کے لیے اپنی حمایت ظاہر کرتے ہوئے ان کو جیت کا ہقین دلایا۔

اس روڈ شو نے بی جے پی کو اندر سے جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، جو گزشتہ دس سالوں سے اس نشست پر قابض ہے۔ ریونت ریڈی کی ریلی کو سکندرآباد کی عوام کی جانب سے زبردست رسپانس ملا ہے اور عوام کے اس ردعمل نے کانگریس کے اعتماد کو تقویت بخشی ہے۔

منسٹر اے ریونت ریڈی 2014 اور 2019 میں بی جے پی سے ہارنے والی سیٹ کانگریس کے لئے دوبارہ حاصل کرنے کے لیے پراعتماد ہیں۔ کشن ریڈی پانچ سال تک مرکزی وزیر رہنے کے باوجود بھی سکندرآباد کو کوئی بھی بڑا فنڈ یا ترقیاتی پروجیکٹ حاصل کروانے میں ناکام رہے ہیں جس کی وجہ پارٹی میں اندرونی کشمکش اور مخالف حکومت کی وجہ سے حلقہ میں مایوسی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ریونت ریڈی نے کھلی جیپ میں سوار ہوکر ایک بھاری ریلی کو مخاطب کرتے ہوئے کانگریس کے ہاتھ مظبوط کرنے پر زور دیا ۔ ان کے ہمراہ محمد اظہر الدین پی سی سی کانگریس ورکنگ صدر انجن کمار یادو سابقہ رکن پارلیمنٹ سکندرآباد و دیگر موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.