ETV Bharat / bharat

چیف جسٹس کے گھر پر گنپتی پوجا کی تقریبات میں پی ایم مودی کی شرکت پر تنازعہ - PM Modi Visits CJI Residence - PM MODI VISITS CJI RESIDENCE

مودی کے ڈی وائی چندرچوڑ کی رہائش گاہ پر جانے کو لیکر تنازعہ کے بیچ بی جے پی نے کہا کہ پی ایم مودی کا چیف جسٹس آف انڈیا کی رہائش گاہ پر جانا صرف گنپتی پوجا کی تقریبات تک محدود تھا اور یہ 'ہماری ثقافت کا حصہ' ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 12, 2024, 1:23 PM IST

حیدرآباد : وزیر اعظم نریندر مودی کے چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) ڈی وائی چندرچوڑ کی رہائش گاہ پر گنپتی پوجا کی تقریبات میں شرکت کے بعد ایک تنازعہ کھڑا ہو گیا، شیو سینا (یو بی ٹی) نے کہاکہ اس سے لوگوں کے ذہنوں میں عدالتی غیر جانبداری کے بارے میں شکوک پیدا ہو سکتے ہیں۔ اپوزیشن پر جوابی حملہ کرتے ہوئے، بی جے پی نے کہا کہ پی ایم مودی کا دورہ گنپتی پوجا کی تقریبات تک محدود تھا اور یہ ہماری ثقافت کا حصہ ہے۔

تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے مودی کے چندرچوڑ کی رہائش گاہ پر جانے کو لیکر بیان دیا کہ ’آئین کے محافظ سے سیاست دانوں کی ملاقات سے لوگوں کے ذہنوں میں شکوک و شبہات پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کو بھی مشورہ دیا کہ وہ خود کو اس معاملے سے الگ کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ایک معاملہ پر چیف جسٹس آف انڈیا کے سامنے سماعت جاری ہے، اس لیے ہمیں شک ہے کہ کیا ہمیں انصاف ملے گا کیوں کہ وزیر اعظم اس کیس میں دوسرے فریق ہیں، چیف جسٹس کو اس معاملہ سے خود کو الگ کرلینا چاہئے۔ انہوں نے چندر چوڑ سے سوال کیا کہ ’ایسے میں کیا آپ ہمیں انصاف فراہم کر پائیں گے‘؟

ایکس پر راجیہ سبھا کے رکن نے مودی۔چندرچوڑ ملاقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’سپریم کورٹ نے اپوزیشن کے لیے سازگار فیصلہ نہیں دیا۔ راؤت نے کولکاتا عصمت دری-قتل کیس میں سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس لینے اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی ضمانت سے متعلق سماعت کا ذکر کیا۔ راوت نے ٹویٹ کیا، ایسے تمام معاملات کو سمجھنے کے لیے تاریخ کو سمجھنا چاہیے۔ اس معاملہ پر شیو سینا (یو بی ٹی) ایم پی پرینکا چترویدی نے بھی ٹوئٹ کرکے سخت تبصرہ کیا۔

واضح رہے کہ ادھو ٹھاکرے کیمپ نے مہاراشٹرا کے اسپیکر کی جانب سے ایکناتھ شندے کی قیادت والے گروپ کو حقیقی شیو سینا کے طور پر تسلیم کرنے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کولکاتا عصمت ریزی اور قتل معاملے میں سپریم کورٹ نے ممتا حکومت سے پوچھے سخت سوال - SC Kolkata rape and murder case

اپوزیشن کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ ملند دیورا نے کہا کہ اعلیٰ ترین عدالت پر اس طرح کے ’’بے بنیاد الزامات‘‘ عائد کرنا ’’خطرناک نظیر‘‘ ہے۔ "اپوزیشن کی طرف سے CJI کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی یہ کوشش نہ صرف غیر ذمہ دارانہ ہے بلکہ ادارے کی سالمیت کو بھی نقصان پہنچا رہی ہے"۔ اپوزیشن کے ریمارکس کو دیورا نے "بدقسمتی" قرار دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.