نئی دہلی: کانگریس نے پیر کو لوک سبھا انتخابی مہم کے لئے 'ہاتھ بدلے گا حالات' گیت جاری کیا، جو پارٹی کے منشور میں 25 ضمانتوں، پانچ نیائے پر مرکوز ہے۔کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش اور کانگریس کی ترجمان سپریہ شرینیت نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں گیت جاری کیا۔اس موقع پر رمیش نے بتایا کہ کانگریس کی مہم کا پہلا مرحلہ 'میرے وکاس کا دو حساب' تھا۔ اس کے بعد کانگریس نے 'ہاتھ بدلے گا حالات' مہم شروع کی۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس نے اپنا 'نیائے پتر' جاری کیا۔ کانگریس نے اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے یہ گیت تیار کیا ہے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
کانگریس کے اس گیت میں کا موضوع "نیائے" ہے، جس میں خواتین، نوجوانوں، کسانوں اور مزدوروں کے ساتھ ساتھ شراکتی انصاف پر توجہ دی گئی۔
مزید پڑھیں: کانگریس انتخابی منشور جاری، خواتین ریزرویشن، ذاتوں کی مردم شماری سمیت کئی دعوے شامل
واضح رہے کہ کانگریس نے عام انتخابات 2024 کے لیے، 'پانچ انصاف اور 25 ضمانتوں' کے وعدوں کے ساتھ ایک منشور جاری کیا ہے، جس کا نام نیائے پٹر رکھا گیا ہے۔ کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ مودی حکومت کے دور میں اداروں پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بار کے منشور میں 25 قسم کی ضمانتیں دی گئی ہیں۔
(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)