نئی دہلی: لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی ہاتھرس بھگدڑ کے متاثرہ خاندانوں سے ملنے کے لیے پہلے علی گڑھ کے پلکھانا گاؤں پہنچے پھر وہاں سے ہاتھرس پہنچے۔ ستسنگ کے دوران بھگدڑ میں 121 لوگ ہلاک ہوئے تھے۔ بھگدڑ منگل کی شام نارائن ساکر ہری عرف بھولے بابا کے ستسنگ کے دوران ہوئی تھی۔
#WATCH | Hathras, UP: Congress MP and LoP in Lok Sabha, Rahul Gandhi speaks to the victims of the stampede that took place in Hathras on July 2 claiming the lives of 121 people. pic.twitter.com/pyk0TXBk0H
— ANI (@ANI) July 5, 2024
راہل گاندھی کے ساتھ علاقہ کے کئی کانگریس لیڈر بھی موجود رہے۔ ہاتھرس میں بھگدڑ حادثے کے سوگوار خاندانوں سے ملاقات کے بعد کانگریس لیڈر اور لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا کہ "بہت سارے خاندان متاثر ہوئے ہیں اور بہت سے لوگ ہلاک چکے ہیں۔۔۔ میں اس پر سیاست نہیں کرنا چاہتا۔ مجھے لگتا ہے کہ انہیں زیادہ معاوضہ ملنا چاہیے کیونکہ یہ بہت غریب خاندان ہیں، میں یوپی کے وزیر اعلیٰ سے کھلے دل سے معاوضہ دینے کی درخواست کرتا ہوں۔۔۔ انہیں ابھی اس کی ضرورت ہے، جلد از جلد مزید معاوضہ دیا جانا چاہیے۔ انھوں نے مزید کہا کہ متاثرین کے لواحقین نے بتایا کہ ستسنگ میں پولیس کا انتظام کافی نہیں تھا۔
#WATCH | Hathras, Uttar Pradesh: After meeting the bereaved families of the Hathras Stampede accident, Congress leader and Lok Sabha MP Rahul Gandhi says, " a lot of families have been affected and many people have died... i dont want to politicise this. there have been… pic.twitter.com/dohI2TpGVY
— ANI (@ANI) July 5, 2024
اتر پردیش پولیس نے جمعرات کو مین پوری کے رام کٹیر چیریٹیبل ٹرسٹ میں خود ساختہ سنت 'بھولے بابا' کی تلاش میں تلاشی مہم شروع کر دی ہے جس نے ہاتھرس میں ستسنگ کا اہتمام کیا تھا۔ اس واقعہ پر ستسنگ کے منتظمین کے نام پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے، لیکن 'بھولے بابا' کا نام ابھی تک ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔
#WATCH | Uttar Pradesh: Congress MP Rahul Gandhi reaches the residence of a victim of the Hathras stampede, in Aligarh.
— ANI (@ANI) July 5, 2024
The stampede happened on July 2 claiming the lives of 121 people pic.twitter.com/KtadndrPgk
اس سے پہلے 4 جولائی کو مین پوری کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) سنیل کمار نے کہا تھا کہ بابا آشرم کے اندر نہیں ملے تھے۔ ڈی ایس پی مین پوری سنیل کمار نے بتایا کہ آشرم کے اندر 40-50 سیوادار ہیں۔ بھولے بابا اندر نہیں ہے، نہ کل وہاں تھا اور نہ آج موجود ہے۔ ایس پی سٹی راہل مٹھاس نے کہا کہ میں آشرم کی سیکورٹی چیک کرنے آیا تھا۔ یہاں کوئی نہیں ملا۔ بدھ کو اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور واقعہ کی عدالتی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔
#WATCH | Uttar Pradesh: Congress MP Rahul Gandhi reaches the residence of a victim of the Hathras stampede, in Aligarh. pic.twitter.com/zDVJ3ydR9o
— ANI (@ANI) July 5, 2024
یہ بھی پڑھیں: