ETV Bharat / bharat

کولکاتا ڈاکٹر ریپ-قتل کیس: راہل گاندھی نے خاموشی توڑی، ممتا حکومت کو گھیرا - Rahul on Kolkata Doctor Case

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 14, 2024, 5:48 PM IST

کولکاتا میں جونیئر ڈاکٹر کی عصمت دری و قتل کے بعد کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اپنا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ کو انصاف فراہم کرنے کے بجائے ملزم کو بچانے کی کوشش اسپتال اور مقامی انتظامیہ پر سنگین سوالات اٹھاتی ہے۔

کولکاتا ڈاکٹر ریپ-قتل کیس
کولکاتا ڈاکٹر ریپ-قتل کیس (IANS)

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کولکاتا میں جونیئر ڈاکٹر کی عصمت دری و قتل کیس پر اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ناگوار واقعہ سے پورا ملک صدمے میں ہے۔ اس سلسلے میں راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ، جونیئر ڈاکٹر کے ساتھ جس طرح بہیمانہ اور غیر انسانی جرائم کا پردہ چاک ہو رہا ہے اس سے ڈاکٹرز برادری اور خواتین میں عدم تحفظ کا ماحول ہے۔

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ متاثرہ کو انصاف فراہم کرنے کے بجائے ملزم کو بچانے کی کوشش اسپتال اور مقامی انتظامیہ پر سنگین سوالات اٹھاتی ہے۔ اس واقعے نے ہمیں یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ اگر میڈیکل کالج جیسی جگہ پر ڈاکٹرز محفوظ نہیں تو والدین کس بنیاد پر اپنی بیٹیوں کو بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے لیے روانہ کریں گے؟ نربھیا کیس کے بعد بنائے گئے سخت قوانین بھی ایسے جرائم کو روکنے میں ناکام کیوں ہیں؟

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ ہاتھرس سے اناؤ اور کٹھوعہ سے کولکاتہ تک خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے واقعات پر ہر پارٹی اور ہر طبقہ کو سنجیدگی سے بات چیت کے لیے اکٹھا ہونا ہوگا اور ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔ میں اس ناقابل برداشت دکھ میں متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ انہیں ہر حال میں انصاف ملنا چاہیے اور مجرموں کو ایسی سزا ملنی چاہیے جو معاشرے میں ایک مثال بن جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.