ETV Bharat / bharat

چھتیس گڑھ میں کانگریس لیڈر کا قتل، محلے کے بیچ میں 3 گولیاں چلائی گئیں - CHHATTISGARH MURDER - CHHATTISGARH MURDER

چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ نارائن پور میں کانگریس کے ایک لیڈر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ کانگریس لیڈر کا نام وکرم بیس ہے۔ نامعلوم افراد نے اس واردات کو انجام دیا ہے۔

نارائن پور ضلع میں کانگریس لیڈر وکرم بیس کا قتل
نارائن پور ضلع میں کانگریس لیڈر وکرم بیس کا قتل (تصویر: ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 14, 2024, 7:25 AM IST

نارائن پور: چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ بستر ڈویژن کے نارائن پور ضلع میں کانگریس لیڈر وکرم بیس کا قتل کر دیا گیا ہے۔ نا معلوم ملزمین نے محلہ کے وسط میں کانگریس لیڈر پر گولی چلا دی۔ اس واقعہ سے پورے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔

یہ واقعہ پیر کی رات 10 بجے نارائن پور کے بکھروپارہ میں پیش آیا۔ بائک پر سوار کچھ لوگوں نے محلے کے وسط میں کانگریس لیڈر وکرم بیس پر ایک ایک کرکے تین گولیاں چلائیں۔ جس کی وجہ سے وکرم بیس شدید زخمی ہوگئے۔ بیس کو فوری طور پر ضلع اسپتال لایا گیا۔ جہاں ان کی موت ہو گئی۔

کانگریس لیڈر وکرم بیس بلاک کانگریس نائب صدر کے عہدے پر فائز تھے اور نارائن پور ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے سکریٹری تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی نارائن پور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.