ETV Bharat / bharat

سونیا گاندھی راجستھان سے راجیہ سبھا امیدوار اور پرینکا رائے بریلی سے لوک سبھا امیدوار: ذرائع - پرینکا گاندھی

کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی کا راجیہ سبھا میں جانے کا امکان ہے جبکہ پرینکا گاندھی آئندہ عام انتخابات میں رائے بریلی لوک سبھا حلقہ سے انتخاب لڑ سکتی ہیں۔ وہیں مدھیہ پردیش کانگریس لیڈروں نے پہلے ہی سونیا گاندھی سے ان کی ریاست سے راجیہ سبھا الیکشن لڑنے کی درخواست کی ہے۔

سونیا گاندھی راجستھان سے راجیہ سبھا امیدوار اور پرینکا رائے بریلی سے لوک سبھا امیدوار: ذرائع

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 12, 2024, 7:40 PM IST

نئی دہلی: راجیہ سبھا انتخابات کو لے کر تمام پارٹیوں کی طرف سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جا رہا ہے۔ اطلاع کے مطابق سونیا گاندھی راجستھان سے راجیہ سبھا الیکشن لڑ سکتی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ سونیا گاندھی اس وقت اتر پردیش کے رائے بریلی سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اب کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی سونیا گاندھی کی سیٹ سے لوک سبھا الیکشن لڑ سکتی ہیں۔ وہیں راجستھان میں 3 سیٹوں پر راجیہ سبھا انتخابات ہونے ہیں۔ جہاں بی جے پی کے کھاتے میں 2 اور کانگریس کے کھاتے میں 1 سیٹ جانے کا امکان ہے۔

غور طلب ہو کہ مختلف ریاستوں میں ہونے والے راجیہ سبھا کے اس انتخاب میں کانگریس 10 سیٹیں جیت سکتی ہے۔ کانگریس کو تلنگانہ سے 2، کرناٹک سے 3، راجستھان، مہاراشٹر، ہماچل، جھارکھنڈ اور بہار سے ایک ایک سیٹ ملنے کی بھی امید ہے۔ راجیہ سبھا کی 56 نشستوں کے لیے نامزدگی 15 فروری تک ہونے ہیں جبکہ امید ہے کہ 27 فروری کو انتخابات کرائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ سونیا گاندھی کے راجیہ سبھا جانے کے بعد پرینکا گاندھی رائے بریلی سے الیکشن لڑ سکتی ہیں۔ پرینکا گاندھی ایک طویل عرصے سے اترپردیش میں سرگرم ہیں۔ اسمبلی انتخابات سے پہلے انہوں نے یوپی میں بہت محنت کی تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پرینکا گاندھی رائے بریلی میں سونیا گاندھی کے انتخابی طرز عمل کو بھی دیکھ رہی تھیں۔

کانگریس کی مدھیہ پردیش کانگریس یونٹ نے پارٹی کی سابق سربراہ سونیا گاندھی سے راجیہ سبھا میں ریاست کی نمائندگی کرنے کی اپیل کی تھی۔ ریاستی یونٹ کے صدر جیتو پٹواری نے پیر کو بتایا کہ سینئر لیڈر کمل ناتھ نے حال ہی میں دہلی میں سونیا گاندھی سے ملاقات کی تھی اور ان سے ریاستی یونٹ کے مطالبے پر غور کرنے کی اپیل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

پٹواری نے ایک بیان میں کہا کہ ''مدھیہ پردیش کانگریس چاہتی ہے کہ سونیا جی راجیہ سبھا میں ریاست کی نمائندگی کریں۔ ریاست کے تمام سینئر لیڈران اور ایم ایل اے اس مطالبے پر متفق ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست میں کانگریس پارٹی کو لگتا ہے کہ اگر ماضی میں وزیر اعظم کا عہدہ ٹھکرا دینے والی سونیا جی مدھیہ پردیش سے راجیہ سبھا جاتی ہیں تو عوام کی آواز مضبوط ہوگی۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.