ETV Bharat / bharat

لوک سبھا انتخابات 2024: کانگریس کی پہلی فہرست جاری، راہل گاندھی وایناڈ سے الیکشن لڑیں گے

Lok Sabha Elections 2024 کانگریس نے جمعہ کو 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے امیدواروں کی پہلی فہرست کا اعلان کیا۔ کانگریس کے سابق سربراہ راہل گاندھی ایک بار پھر کیرالہ کے وایناڈ سے الیکشن لڑیں گے۔ چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلی بھوپیش بگھیل راج ناندگاؤں سے الیکشن لڑیں گے۔

congress first list for 2024 lok sabha polls
لوک سبھا انتخابات 2024: کانگریس کی پہلی فہرست جاری، راہل گاندھی وایناڈ سے الیکشن لڑیں گے
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 8, 2024, 7:41 PM IST

Updated : Mar 8, 2024, 7:53 PM IST

نئی دہلی: کانگریس پارٹی نے جمعہ کو لوک سبھا انتخابات 2024 کے لئے 39 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔ کانگریس کے سابق سربراہ اور پارٹی کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کیرالہ کے وایناڈ حلقہ سے الیکشن لڑیں گے۔

امیدواروں کا اعلان کانگریس لیڈر کے سی وینوگوپال نے پارٹی قائدین اجے ماکن اور پون کھیڑا کی موجودگی میں قومی دارالحکومت میں ایک میڈیا بریفنگ میں کیا۔ وینو گوپال نے کہا کہ اس فہرست میں، 15 جنرل کیٹیگری اور 24 ایس سی/ایس ٹی/او بی سی اور اقلیت سے ہیں۔ اور 12 لوگ 50 سال سے کم عمر کے ہیں۔

راہول گاندھی کے علاوہ دیگر نمایاں امیدواروں میں، جو آئندہ لوک سبھا انتخابات میں حصہ لیں گے، چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلی بھوپیش بگھیل (راجنندگاؤں)، ڈی کے سریش (بنگلور رورل)، ششی تھرور (تھروواننت پورم) اور کے سی وینوگوپال (الپوزا) سے میدان میں ہوں گے۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ ہم (کانگریس) اب انتخابی موڈ میں آگئے ہیں۔ ایک طرف ہمارے لیڈر راہل گاندھی بھارت جوڑو نیائے یاترا کر رہے ہیں جو یاترا اب گجرات پہنچ چکی ہے اور کئی ریاستوں کا احاطہ کرچکی ہے۔ 17 مارچ کو ممبئی میں ایک بہت بڑی ریلی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے انڈیا اتحاد کی شراکت دار جماعتوں کے تمام لیڈروں کو ممبئی ریلی میں شرکت کی دعوت بھی دی ہے۔ وینوگوپال نے کہا کہ اگر ہماری حکومت بنتی ہے تو ہم کسانوں کے مطالبات کو پورا کرنے کے ساتھ 30 لاکھ نوجوانوں کو نوکری فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک اور تلنگانہ میں کانگریس حکومت نے جو وعدے کئے تھے انہیں پورا کیا ہے۔

Last Updated : Mar 8, 2024, 7:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.